Brailvi Books

ابلق گھوڑے سوار
17 - 46
 دے رہی ہے جیسے اس(عورت) نے دنیا میں قید کر کے اور بھوکا رکھ کراسے تکلیف دی تھی۔  اس روایت کا حکم تمام جانوروں کے حق میں عام ہے۔             (اَلزَّواجِرُج۲ ص۱۷۴)
کر لے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی
قبر میں ورنہ سزا ہوگی کڑی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تُوبُوا اِلَی اللہ!         اَسْتَغْفِرُاللہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
قُربانی کے وَقت تماشا دیکھنا کیسا؟
	قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے ذَبْح کرنا افضل اور بوقتِ ذَبْح بہ نیّتِ ثوابِ آخِر ت   وہاں حاضِر رہنا بھی افضل ۔مگراسلامی بہن صِرف اُسی صورت میں وہاں کھڑی ہو سکتی ہے جب کہ بے پردگی کی کوئی صورت نہ ہو مَثَلاً اپنے گھر کی چار دیواری ہو، ذَابح ( یعنی ذَبْح کرنے والا) محرم ہو اور حاضِرین میں بھی کوئی نا مَحرم نہ ہو۔ ہاں غیر محرم نابالغ لڑکا موجود ہو تو حرج نہیں۔  محض حَظِّ نفس(یعنی مزہ لینے) کی خاطر ذَبْح ہونے والے جانور کے گرد گھیرا ڈالنا، اُس کے چِلّانے اور تڑپنے پھڑکنے سے لطف اندوز ہونا، ہنسنا ،قہقہے بلند کرنا اور اس کا تماشا بنانا سراسر غفلت کی علامت ہے ۔ ذَبْح کرتے وَقْت یااپنی قُربانی ہو رہی ہو اُس کے پاس