Brailvi Books

آیاتِ قرآنی کے اَنوار
59 - 60
شب مجھے خواب میں مصطَفٰے جانِ رحمت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زیارت کی عظیم سعادت ملی۔ لبہائے مبارکہ کو جُنبش ہوئی اور رحمت کے پھول جھڑنے لگے ، الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے: جو اس ماہ روزانہ پابندی سے مَدَنی انعامات سے مُتَعَلِّق فکرِ مدینہ کریگا،اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کی مغفِرت فرمادیگا۔

                    مَدَنی انعامات کی بھی مرحبا کیا بات ہے

                    قُربِ حق کے طالبوں کے واسطے سوغات ہے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (فیضانِ سنت،باب فیضان رمضان،ج۱،ص۱۱۳۵) 

    یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! ہمیں عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے کی توفیق عطا فرما اورروزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کا کارڈپُرکرنے اور ہرمَدَنی ماہ کے ابتدائی دس دن کے اندراندر اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروانے کی توفیق عطا فرما ۔یا اللہ ! عَزَّوَجَلَّ میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللہ ! عَزَّوَجَلَّ اُمَّتِ محبوب (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی بخشش فرما ۔ اٰمِین بِجِاہِ النَّبِّیِ الْاَمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Flag Counter