اور اللہ نے حلال کیا بيع کو اور حرام کيا سود (۱) تو جسے اس کے رب کے پاس سے نصيحت آئی اور وہ باز رہا تو اسے حلال ہے جو پہلے لے چکا(۲) اور اس کا کام خدا کے سپرد ہے(۳) اور جو اب ايسی حرکت کریگا تو وہ دوزخی ہے وہ اس ميں مدتوں رہيں گے۔(۴)(پ۳، البقرۃ: ۲۷۵)
(۱) قرض پر جو نفع ليا جائے وہ سود ہے، ايسے ہی متحد الجنس کو زيا دتی سے فروخت کيا جائے وہ سود ہے، جيسے سير گندم سوا سير کے عوض بیچنا ۔ سود کی بہت سی صورتيں ہیں جو فقہ ميں مذکور ہيں۔
(۲) اس ميں اشارۃً فرمايا گيا کہ جو شخص حرمتِ سود کے بعد بھی سود ليتا رہا وہ گزشتہ لئے ہوئے سود کا بھی مجرم ہوگا۔حلتِ سود کے زمانے کا سود اس کيلئے قابلِ معافی ہوگا جو اب سود سے باز آجائے۔