میں حضرت عَمْرْوبِن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ، انھوں نے دمِ مرگ (یعنی بوقت ِوفات) اپنے فرزند سے فرمایا: ’’جب میں مرجاؤں تو میرے ساتھ نہ کوئی نوحہ کرنے والی جائے نہ آگ جائے ۔ ‘‘ ( مُسلِم ص۷۵حدیث۱۹۲)
{11} قَبْرپر چَراغ یا موم بتّی وغیرہ نہ رکھے ہاں رات میں راہ چلنے والوں کے لیے روشنی مقصود ہو، تو قَبْر کے ایک جانب خالی زمین پر موم بتّی یاچَراغ رکھ سکتے ہیں ۔
ہزاروں سنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب (۱) 312 صَفْحات پر مشتمل کتاب بہارِ شریعت حصّہ 16 اور (۲) 120 صَفحات کی کتاب ’’ سنتیں اور آداب‘‘ ہدِیّۃً حاصل کیجئے اور پڑھئے۔ سنتوں کی تربیت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
یہ رسالہ پڑھ لینے کے بعد ثواب
کی نیّت سے کسی کو دے دیجئے
غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
بے حساب جنّت الفردوس میں آقا کے پڑوس کا طالب
یکمرَجَبُ الْمُرَجَّب ۱۴۳۶ھ
2015-04-21