دعوتِ اسلامی والے بن گئے اورسب نے سروں پر عمامہ شریف کا تاج سجا لیا اور گھر کے اندر مَدَنی ماحول بن گیا، تادمِ تحریر حلقہ مُشاوَرت کے خادِم کی حیثیت سے سنتوں کی خدمت کررہا ہوں ۔ مجھے سنتوں کی تربیت کے مَدَنی قافلوں میں سفر کا کافی شوق ہے، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہر ماہ پابندی سے تین دن عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کرتا ہوں ۔
یقینا مُقَدَّر کا وہ ہے سکندر جسے خیرسے مل گیا مَدنی ماحول
یہاں سنتیں سیکھنے کو ملیں گی دِلائے گا خوفِ خدا مَدنی ماحول
اے بیمارِ عِصیاں تُو آجا یہاں پر
گناہوں کی دے گا دوا مَدنی ماحول (وسائلِ بخشش (مُرَمَّم) ص ۶۴۷۔ ۶۴۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت، شَہَنشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت، شَمعِ بزمِ ہدایت ، نَوشَۂ بز م جنت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنت نشان ہے: جس نے میری سنت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)
سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا
جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’شعبانُ المعظم ‘‘ کے گیارہ حُرُوف کی نسبت سے قبرِستان کی حاضِری کے 11 مَدَنی پھول
{1} نبیِّ کریم ، رَء ُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عظیم ہے: میں نے تم کو زیارتِ قُبُور سے منع کیا تھا، اب تم قبروں کی زیارت کرو کہ وہ دُنیا میں بے رغبتی کا سبب ہے اور آخِرت کی یاد دلاتی ہے۔ (سُنَنِ اِبن ماجہ ج۲ص۲۵۲حدیث۱۵۷۱)
{2} (ولیُّ اللہ کے مزار شریف یا) کسی بھی مسلمان کی قَبْر کی زیارت کو جانا چاہے تو مُستَحَب یہ ہے کہ پہلے اپنے مکان پر (غیرِ مکروہ وقت میں ) دو رَکْعَت نَفْل پڑھے، ہر رَکْعَت میں سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہکے بعد ایک بار اٰیَۃُ الْکُرْسِی اور تین