آؤ کرنے لگو گے بَہُت نیک کام، مدنی ماحول میں کرلو تم اعتکاف
فضلِ رب سے ہو دیدارِ سلطانِ دیں ، مدنی ماحول میں کر لوتم اعتکاف
شا دمانی سے جھومے گا قلبِ حزیں ،
مدنی ماحول میں کرلو تم اعتکاف (وسائلِ بخشش (مُرَمَّم) ص ۶۴۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{2}فلموں کا خوار
بابُ المدینہ ( کراچی ) کے عَلاقے ’’بڑابورڈ‘‘ کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ پہلے پہل میں مُعاشرے (مُ۔ عا۔ شَرے) کا بگڑا ہوانوجوان تھا ، روزانہ پابندی کے ساتھ خوب فلمیں ڈرامے دیکھنے کے سبب مَحَلَّے میں ’’فلموں کا خوار‘‘ کے نام سے مشہور ہوگیاتھا۔ میری توبہ کا سبب یہ بنا کہ ایک اسلامی بھائی کی ’’انفرادی کوشش ‘‘ کے نتیجے میں ’’ کَھجّی گراؤنڈ‘‘ (گلبہار۔ بابُ المدینہ) میں تبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی طرف سے ہونے والے شبِ براء ت (برا۔ ئَ۔ ت) کے سنتوں بھرے اجتماعِ پاک میں شرکت کی سعادت حاصِل ہو گئی، وہاں پر میں نے ’’ قبر کی پہلی رات‘‘ کے موضوع پر رُلادینے والا بیان سنا ، خوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّ سے دل بے چین ہوگیا ، میں نے پچھلے گناہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔ ہمارا سارا گھرانا ماڈَرن تھا، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میری اِنفرادی کوشش سے میرے پانچ بھائی بھی