ناڑِیاں ، پَٹاخے، تُو مڑیاں چھوڑنا۔ (فتاوٰی رضویہ ج۲۳ص۲۹۰)
تجھ کو شعبانِ معظَّم کا خدایا واسِطہ
بخش دے ربِّ محمد تو مری ہر اک خطا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شبِ براء َت میں عبادت کا جذبہ بڑھانے، اِس مقدّس رات میں خود کو آتَش بازی اور دیگر گناہوں سے بچانے نیز اپنے آپ کو باکردار مسلمان بنانے کیلئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے ، ہرماہ کم از کم تین دن کے لئے عاشقانِ رسول کے ہمراہ ’’ مَدَنی قافِلے‘‘ میں سنّتوں بھرا سفر اختیار کیجئے اور مَدَنی انعامات کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشِش فرمایئے۔ آپ کی ترغیب و تحریص کیلئے دو مَدَنی بہاریں پیش کی جاتی ہیں :
{1}شبِ بَراءَ ت کے اجتِما ع سے میرا دل چوٹ کھا گیا
مرکزالاولیا (لاہور) کے ایک اسلامی بھائی کی تحریرکالب لباب ہے: تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے ’’مدنی ماحول‘‘ سے وابستہ ہونے سے پہلے مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ زیادہ تربدمذہبوں کی صحبت میں رہنے کے بہت بڑے گناہ کے ساتھ ساتھ دیگر طرح طرح کے گناہوں کی خوفناک دلدل میں بھی پھنساہواتھا، صدکروڑ افسوس کہ شب و روز فلمیں ڈرامے دیکھنا ، فحاشی کے اَڈوں کے پھیرے لگانا میرے نزدیک مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ