سال بھر جادو سے حِفاظت
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ166 صفحات پر مشتمل کتاب ، ’’اسلامی زندَگی‘‘ صَفْحَہ135 پرہے: اگر اس رات (یعنی شبِ براء َت) سات پتے بیری (یعنی بیر کے دَرخت ) کے پانی میں جوش د ے کر (جب پانی نہانے کے قابل ہو جائے تو ) غسل کرے اِنْ شَآءَاللہُ الْعَزِیْز تمام سا ل جادو کے اثر سے محفوظ رہے گا۔
شبِ بَرَاءَ ت اور قبروں کی زیارت
امُّ المؤمِنین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں : میں نے ایک رات سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو نہ دیکھا تو بقیع پاک میں مجھے مل گئے ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھ سے فرمایا : کیا تمہیں اس بات کا ڈر تھا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کا رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمہاری حق تلفی کریں گے؟ میں نے عرض کی: یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! میں نے خیال کیا تھا کہ شاید آپ اَزواجِ مطہرات (مُ۔ طَہْ۔ ہَرات) میں سے کسی کے پاس تشریف لے گئے ہوں گے۔ تو فرمایا: ’’بیشک اللہ تَعَالٰی شعبان کی پندرَہویں رات آسمانِ دُنیا پر تجلی فرماتا ہے ، پس قبیلۂ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ گنہگاروں کو بخش دیتا ہے۔ ‘‘ (سُنَنِ تِرمِذی ج ۲ ص ۱۸۳ حدیث ۷۳۹ )
آتَشبازی کا مُوْجِد کون؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّشبِ براءَت جہنَّم کی آگ سے