Brailvi Books

آقا كامہینا
20 - 34
ترجمہ:  اےاللہ عَزَّ وَجَلَّ!     اے احسان کر نے والے کہ جس پر اِحسان نہیں کیا جاتا !    اے بڑی شان و شوکت والے!    اے فضل واِنعام والے !    تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔    تو پریشان حالوں کا مدد گار،  پناہ مانگنے والوں کوپناہ اورخوفزدوں کو امان دینے والا ہے ۔    اےاللہ عَزَّ وَجَلَّ!    اگرتو اپنے یہاں اُمُّ الکتاب  (یعنی لوحِ محفوظ )  میں مجھے شقی  (یعنی بد بخت)  ،   محروم ،  دھتکارا ہوا اور رِزق میں تنگی دیاہوا لکھ چکا ہوتو اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!   اپنے فضل سے میری بدبختی ،  محرومی ،  ذلَّت اور رِز ق کی تنگی کو مٹادے اور اپنے پاس اُمُّ الْکِتابمیں مجھے خوش بخت،   (کشادہ)  رِزق دیاہوا اور بھلا ئیوں کی توفیق دیاہوا ثبت  (تحریر)  فرمادے ،  کہ تو نے ہی تیری نازِل کی ہوئی کِتاب میں تیرے ہی بھیجے ہوئے نبیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زَبانِ فیض ترجمان پر فرمایا اور تیرا  (یہ) فرمانا حق ہے:  ’’ ترجَمۂ کنزالایمان:  اللہ جو چاہے مٹاتا ہے اور ثابِت کرتا ہے اور اصل لکھا ہوا اُسی کے پاس ہے ۔   ‘‘ خدایا عَزَّ وَجَلَّ!    تَجلّیِ اعظم کے وسیلے سے جو نصفِ شَعْبَانُ الْمُکرَّم کی رات  (یعنی شبِ براء َت)  میں ہے کہ جس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام اور اٹل کر دیا جاتا ہے ۔    ( یَااللہ!   )  آفتوں   کوہم سے دور فرما کہ جنہیں ہم جانتے اور نہیں بھی جانتے جبکہ تو انہیں سب سے زیادہ جاننے والا ہے ۔   بے شک تو سب سے بڑھ کر عزیز اور عزت والا ہے ۔    اللہ تَعَالٰی ہمارے سردار محمدصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر اور آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے آل واصحاب