Brailvi Books

آقا كامہینا
2 - 34
میں حاضِر ہوئے تو سرکار ِدو عالم،  نُورِ مُجَسَّم،  شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے کھڑے ہوکر ان کو سینے سے لگا لیا اور پیشانی کو بوسہ دے کر اپنے پہلو میں بٹھا لیا۔    میں نے عرض کی:  یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ!    شبلی پر اِس قَدَر شفقت کی وجہ؟  اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے مَحبوب،  دانائے غُیُوب،  مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے  (غیب کی خبر دیتے ہوئے)  فرمایا کہ یہ ہر نَماز کے بعد یہ آیت پڑھتا ہے:  لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ (۱۲۸)  (پ۱۱،  التوبہ:  ۱۲۸)  اوراس کے بعد مجھ پر دُرُود پڑھتا ہے۔    (اَلْقَوْلُ الْبَدِ یع ص ۳۴۶) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!    	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مہینا
	رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا شعبانُ الْمُعظَّم کے بارے میں فرمانِ مکرم ہے: شَعْبَانُ شَہْرِیْ وَرَمَضَانُ شَہْرُ اللہ۔    یعنی شعبان میرا مہیناہے اور رَمضان اللہ کا مہینا ہے۔    (اَلْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوطی ص۳۰۱حدیث۴۸۸۹) 
شعبان کے پانچ حروف کی بہاریں 
	سُبحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ!    ماہِ شعبانُ الْمعظَّم کی عظمتوں پر قربان !    اِ س کی فضیلت کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ ہمارے میٹھے میٹھے آقا مکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اسے ’’ میرا مہینا‘ ‘فرمایا۔    سرکارِغوثِ اعظم شیخ عبدُ القادِر جِیلانی حنبلی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الولی لفظ