Brailvi Books

آقا كامہینا
16 - 34
میری حفاظت فرما۔  ‘‘  تیسری دو رَکعتوں کیلئے یہ نیت کیجئے:  ’’ یَااللہ عَزَّ وَجَلَّ ان دو رَکعتوں کی بر کت سے مجھے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کر۔   ‘‘ ان 6رَکعتوں میں سُوْرَۃُ  الْفَاتِحَہ کے بعد جو چاہیں وہ سورَتیں پڑھ سکتے ہیں ، چاہیں تو ہر رَکعت  (رَکْ ۔   عَت)  میں سُوْرَۃُ  الْفَاتِحَہ کے بعد تین تین بار سُوْرَۃُ  الْاِخْلَاص  پڑھ لیجئے۔    ہر دو رَکعت کے بعداِکیس بار قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ  (پوری سورت) یا ایک بار سُوْرَۂ یٰسٓ شریف پڑھئے بلکہ ہو سکے تو دونوں ہی پڑھ لیجئے۔   یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی ایک اسلامی بھائی بلند آواز سے یٰسٓشریف پڑھیں اور دوسرے خاموشی سے خوب کان لگا کر سنیں ۔    اس میں یہ خیال رہے کہ سننے والا اِس دَوران زَبان سے یٰسٓشریف بلکہ کچھ بھی نہ پڑھے اور یہ مسئلہ خوب یاد رکھئے کہ جب قراٰنِ کریم بلند آواز سے پڑھا جائے تو جو لوگ سننے کیلئے حاضر ہیں اُن پر فرضِ عین ہے کہ چپ چاپ خوب کان لگا کر سُنیں ۔   اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّرات شروع ہوتے ہی ثواب کا اَنبار (اَمْ۔   بار) لگ جائے گا۔    ہر بار یٰسٓشریف کے بعد ’’ دُعائے نصف شعبان ‘‘ بھی پڑھئے۔    
دُعائے نصفِ شَعبانُ المُعظَّم
اَلْحَمْدُ للّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  ؕ    بِسْمِ اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ
اَللّٰہُمَّ يَا ذَا الْمَنِّ وَلَا يُمَنُّ عَلَيْهِط يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ ط