مغفرت طلب کرنے والا کہ اُسے بخش دوں ! ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ اُسے روزی دوں ! ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اُسے عافیت عطا کروں ! ہے کوئی ایسا! ہے کوئی ایسا! اور یہ اُس وَقت تک فرماتا ہے کہ فجرطلوع ہو جائے ۔ ‘‘ (سُنَنِ اِبن ماجہ ج۲ص۱۶۰حدیث ۱۳۸۸)
فائدے کی بات
شبِ بَرَاءَت میں اعمال نامے تبدیل ہوتے ہیں لہٰذا ممکن ہو تو 14 شَعبانُ الْمُعَظَّم کوبھی روزہ رکھ لیا جائے تاکہ اَعمال نامے کے آخری دن میں بھی روزہ ہو۔ 14شعبان کوعصر کی نمازباجماعت پڑھ کر وَہیں نفل اعتکاف کر لیا جائے اور نمازِ مغرب کے انتِظار کی نیت سے مسجد ہی میں ٹھہرا جائے تاکہ اعمالنامہ تبدیل ہو نے کے آخر ی لمحات میں مسجِد کی حاضِری، اعتکاف اور انتظارِ نماز وغیرہ کا ثواب لکھا جائے ۔ بلکہ