Brailvi Books

آقا كامہینا
12 - 34
امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا پیام 
تمام مسلمانوں کے نام
میر  ے آقا اعلٰی حضرت،  اِمامِ اَہْلسُنّت،  ولیِ نِعمت، عظیمُ البَرَکَت،  عظیمُ المَرْتَبت،  پروانۂِ شَمْعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین ومِلَّت،  حامیِ سنّت،  ماحِیِ بِدعت،  پیرِ طریقت، باعِثِ خَیْر وبَرَکت،  حنفی مذہب کے عظیم عالِم و مفتی حضرتِ علّامہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن نے اپنے ایک اِرادتمند  (یعنی معتقد) کو شبِ برائَ ت سے قبل توبہ اور مُعافی تلافی کے تعلق سے ایک مکتوب شریف ارسال فرمایا جو کہ اُس کی اِفادِیت کے پیش نظر حاضر خدمت ہے  چنانچہ  ’’ کُلِّیاتِ مکاتیب رضا ‘‘ جلد اوّلصَفْحَہ356  تا 357پر ہے :  شبِ بَرَاءَت قریب ہے،  اِس رات تمام بندوں کے اَعمال حضرتِ عزت میں پیش ہوتے ہیں ۔    مولا عَزَّ وَجَلَّ بطفیل حضورِ پر نور ، شافع یوم النشور عَلَيْهِ اَفْضَلُ الصَّلَاةِ وَالتَّسْلِيْممسلمانوں کے ذنوب  (یعنی گناہ ) معاف فرماتا ہے مگر چند ،  ان میں وہ دو مسلمان جو باہم دُنیوی وجہ سے رَنجش