Brailvi Books

آقا كامہینا
1 - 34
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ
آقا كامہینا  (1) 
 شیطٰن لاکھ سستی دلائے یہ بیان (32 صَفْحات) مکمَّل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ	 روزوں اور عبادتِ الہٰی کے جذبے سے مالا مال ہو جائیں گے۔   
عاشِقِ دُرُود و سلام کا مقام
حضرتِ سیِّدُنا شیخ ابو بکر شبلیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الولی ایک روز بغد ادِمعلّٰی کے جَیِّد عالِم حضرتِ سیِّدُنا ابو بکر بن مجاہدعلیہ رَحمۃُ اللہِ الْواحِد کے پاس تشریف لائے، انہوں نے فوراً کھڑے ہو کر اُن کو گلے لگا لیا اور پیشانی چوم کر بڑی تعظیم کے ساتھ اپنے پاس بٹھایا۔    حاضرین نے عرض کیا: یا سیِّدی!    آپ اور اہلِ بغداد آج تک اِ نہیں دیوانہ کہتے رہے ہیں مگر آج ان کی اِس    قَدَر تعظیم کیوں ؟  جواب دیا:  میں نے یوں ہی ایسا نہیں کیا، اَلْحَمْدُلِلّٰہآج رات میں نے خواب میں یہ ایمان افروز منظر دیکھا کہ حضرتِ سیِّدُ نا ابو بکرشبلی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الولی بارگاہِ رسالت


________________________________
1 -     یہ بیان امیرِ اہلسنّتدامت برکاتہم العالیہ نے تبلیغِ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز  فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتِماع  (۲۶رَجَبُ المُرَجَّب ۱۴۳۱؁ ھ /  8-07-10)  میں فرمایا تھا۔  ترمیم و اضافے کے ساتھ تحریراً حاضرِ خدمت ہے۔  مجلسِ مکتبۃُ المدینہ