Brailvi Books

آدابِ طعام
433 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھے تو لوگوں میں وہ کنجوس ترین شخص ہے۔
کی وجہ سے لوگوں سے افضل نہیں ہوئے بلکہ اپنے حُسنِ اَخلاق، وَرع و تَقویٰ کی سچاّئی ، نیّت کی اچّھائی ، تمام مسلمانوں سے اپنے سینے کی سلامتی ، اللہ عَزَّوّجَلَّ کی رضا کے لیے حِلم ،صَبْراو ردانشمندی ،بِغیر کمزوری کے عاجِزی اور تمام مسلمانوں کی خیر خواہی کی وجہ سے افضل ہو ئے ہیں ۔ پس وہ انِبیاء عَلَیْہِم الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام کے نائِب ہیں۔وہ ایسی قوم ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی ذاتِ پاک کے لئے مُنتَخَب اور اپنے عِلْم اوررِضاکے لئے خاص کر لیا ہے ۔ وہ 40 صِدّیق ہیں، جن میں سے 30 رحمٰن عَزَّوّجَلَّ کے خلیل حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام کے یقین کی مِثل ہیں۔ان کے ذَرِیعے (وسیلے)سے اَہلِ زمین سے بلائیں اورلوگوں سے مصیبتیں دُور ہوتی ہیں ان کے ذَرِیعے سے ہی بارِش ہوتی اور رِزق دیا جاتاہے ان میں سے کوئی اُسی وَقت فوت ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ اس کی جانشینی کیلئے کسی کو پروانہ دے چکا ہوتا ہے۔ وہ کسی پر لعنت نہیں بھیجتے،اپنے ماتَحتوں کواَذِیَّت نہیں دیتے ، اُن پر دست درازی نہیں کرتے ،اُنہیں حقیر نہیں جانتے ، خود پر فوقیَّت رکھنے والوں سے حسد نہیں کرتے ، دنیاکی حرِص نہیں کرتے ،دِکھاوے کی خاموشی اختیار نہیں کرتے ، تکبُّرنہیں کرتے اور دکھاوے کی عاجِزی بھی نہیں کرتے ۔

وہ بات کرنے میں تمام لوگوں سے اچّھے اورنَفْس کے اعتِبار سے زیادہ پرہیزگار ہیں، سخاوت ان کی فِطرت میں شامِل ہے، اَسلاف نے جن(نامناسِب )
Flag Counter