Brailvi Books

آدابِ طعام
432 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ا وروہ مجھ پر دُرُود پاک نہ پڑھے۔
ایک وفات پاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ''چالیس ''میں سے ایک کواور اگر ان ''چالیس'' حضرات میں سے کوئی ایک وفات پاتا ہے تو اللہ تعالیٰ ان کی جگہ''تین سو'' میں سے ایک کو اور اگر ان ''تین سو ''میں سے کوئی ایک وفات پاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ عام لوگوں میں سے کسی کو مقرَّر فرماتا ہے ۔ان کے ذَرِیعے (وسیلے)سے زندَگی اور موت ملتی ،بارِش برستی،کھیتی اُگتی اور بلائیں دُور ہوتی ہیں حضرتِ سیِّدُنا ابنِ مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ا ِستِفسار کیا گیا،''ان کے ذَرِیعے کیسے زندَگی اور موت ملتی ہے؟''فرمایا،''وہ اللہ تعالیٰ سے اُمّت کی کثرت کا سُوال کرتے ہیں تواُمّت کثیر ہو جاتی ہے اور ظالِموں کے لیے بددُعا کرتے ہیں تو اُن کی طاقت توڑ دی جاتی ہے ، وہ دعا کرتے ہیں تو بارش برسائی جاتی ، زمین لوگوں کے لیے کھیتی اُگاتی ہے ، لوگوں سے مختلف قسم کی بلائیں ٹال دی جاتی ہیں۔
 (حلیۃالاولیاء ج۱ ص ۴۰حدیث ۱۶)
اللہ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اَبدال
حضرتِ سیِّدُنا امام محمد بن علی حکیم ترمذی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں، حضرتِ سیِّدُنا ابو دَرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مَروی ہے ،بے شک انِبیاء عَلَیْہِم الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام زمین کے اَوتاد تھے جب سلسلہ ء نُبُوَّت ختم ہوا تو اللہ تعالیٰ نے اُمّتِ احمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں سے ایک قوم کو اُن کا نائب بنایا جنہیں اَبدال کہتے ہیں، وہ حضرات (فَقَط)روزہ و نَماز اور تسبیح وتقدیس میں کثرت
Flag Counter