حضرتِ سیِّدُنا ابنِ مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ، سرکارِ مدینہ منوّرہ سردارِ مکّہ مکرّمہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا ، '' اللہ تعالیٰ کے تین سو بندے رُوئے زمین پر ایسے ہیں کہ ان کے دل حضرت سیِّدُنا آدم صَفِیُّ اللہ عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام کے قلبِ اطہر پر ہيں۔ اور چالیس کے دل حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ عَلیٰ نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام کے قلبِ اطہر پر ہيں۔اور سات کے دل حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم خلیل اللہ عَلیٰ نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام کے قلبِ اطہر پر ہيں اور پانچ کے دل حضرتِ سیِّدُنا جبرائیل عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام کے قلبِ اطہر پر ہيں۔ اور تین کے دل حضرتِ سیِّدُنا میکائیل عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام کے قلبِ اطہر پر ہيں۔ ایک ان میں ایسا ہے جس کا دل حضرتِ سیِّدُنا اسرافیل عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام کے قلبِ اطہر پر ہے۔ جب ان میں''ایک'' وفات پاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ ''تین'' میں سے ایک کو مقرَّر فرماتا ہے اور اگر'' تین'' میں سے کوئی ایک وفات پاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ ''پانچ ''میں سے ایک کو اوراگر''پانچ '' میں سے کوئی ایک وفات پاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ''سات'' میں سے ایک کو اور اگر ان ''سات'' میں کا کوئی