Brailvi Books

آدابِ طعام
429 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
بِالکُل ترک کر دیا اور ہمہ تن اللہ عَزَّوَجَلَّ سے لَو لگا لی۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مزارِ فائضُ الْاَنوار بدایُون شریف(ھند)میں ہے۔
( اخبار الاخیارمع مکتوبات ص ۴۷)
اللہ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
(۴۹)خربوزے والا
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عُلماء اور اولیاء مسلمانوں کی ہر قوم اور ہر پیشہ کرنے والوں میں ہوتے رہے اور قِیامت تک ہوتے رہیں گے۔ فضلِ خداوندی کسی نسل یا قوم ہی کے ساتھ مخصوص نہیں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ جس کو چاہتا ہے اپنی رَحمت سے نوازدیتا ہے ۔ رُوئے زمین پر مُتَعَدَّد اولیاء ُاللہ رَحِمَہُمُ اللہُ تعالیٰ ہر وَقت موجود رہتے ہیں اور انہیں کی بَرَکت سے دنیا کا نظام چلتا ہے۔ چُنانچِہ

    حضرت سیِّدُناشاہ عبدُالعزیز مُحَدِّث دِہلَوی علیہ رحمۃ القوی سے کسی شخص نے شکایت کی کہ حُضُور!کیا وجہ ہے کہ آج کل دِہلی کاانتِظام''بَہُت سُست''ہے؟ فرمایا، آج کل یہاں کے صاحِبِ خدمت (یعنی ابدالِ دِہلی)سُست ہیں ۔ پوچھا ، کون صاحِب ہیں؟فرمایا،فُلاں پھل فروش جوفُلاں بازار میں خَربوزے فروخت کرتے ہیں ۔ پوچھنے والے صاحِب اُن کے پاس پہنچے اور خربوزے کاٹ کاٹ کر اور چکھ چکھ کر سب ناپسند کر کے ٹوکرے میں رکھ دیئے ۔ اِس قَدَر نقصان کر دینے
Flag Counter