| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
گانے بجانے کے آلات اور جاہِلیَّت کے کاموں کو مٹا دوں ،میرے پرور د گا ر عَزَّوَجَلَّ نے اپنی عزّت کی قسم یاد کرکے فرمایا ہے ،''میرا جو بندہ شراب کا ایک گُھونٹ بھی پئے گا میں اُسے اس کی مِثل جہنَّم کا کھولتا ہوا پانی پلاؤں گا اور میرا جوبندہ میرے خوف سے شراب پینا چھوڑ دے گا میں اُسے جنّت میں اچھّے رُفَقاء کے ساتھ (پاکیزہ شراب)پِلاؤں گا ۔
( المعجم الکبیر للطبرانی ج ۸ ص ۱۹۷حدیث ۷۸۰۳،۷۸۰۴ )
کلِمہ نصیب نہ ہو
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اندیشہ ہے کہ شرابیوں اور شطرنج کھیلنے والوں وغیرہ کو مرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہو۔ اِس ضمن میں دو حِکایات مُلاحَظہ ہوں :۔
حضرتِ علامہ محمد بن احمد ذَہبی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں ،(۴۵)ایک شخص شرابیوں کی صُحبت میں بیٹھتا تھا جب اُس کی موت کا وقت قریب آیا تو کسی نے کَلِمہ شریف کی تلقین کی تو کہنے لگا، ''تم بھی پیو اور مجھے بھی پلاؤ۔ '' مَعاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بِغیر کَلِمہ پڑھے مرگیا (جب شرابیوں کی صُحبت کا یہ حال ہے تو شراب پینے کا کیا وَبال ہو گا !) (۴۶)ایک شطرنج کھیلنے والے کو مرتے وقت کَلِمہ شریف کی تلقین کی گئی تو کہنے لگا،'' شاھَکَ (یعنی تیرا بادشاہ) یہ کہنے کے بعد اُس کا دم نکل گیا ۔(مُلَخَّصاً کتابُ الکبائر ص ۱۰۳ )