میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے!مبلّغِ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے بیان اور انفرادی کوشِش کے نتیجے میں ایک جُوآری اور شرابی تائب ہوا اور مَدَنی قافلے کا مسافِر بن کر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو گیا۔ آپ بھی لوگوں کومَدَنی قافِلوں میں سفر کی دعوت دیتے رہئے ۔اِس حکایت میں آپ نے ایک شرابی کا تذکرہ سنا۔افسوس صد کروڑ افسوس! آج کل مسلمانوں کی ایک تعداد مَعاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ شراب نوشی کی نُحُوست میں گَرِفتار ہے لہٰذا ضِمناً شراب کے بارے میں کچھ عرض کرتا چلوں ۔
شراب کے ایک گُھونٹ کا عذاب
تاجدارِ نُبُوّت ،ماہِ رسالت ،دریائے رَحمت ،محبوبِ ربِّ العِزّت عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے ،''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے تمام جہان والوں کیلئے رحمت اورھِدایت بناکر بھیجا ہے،مجھے اِسلئے مَبعُوث فرمایا ہے کہ میں
چھوڑو مے نَوشیاں، مت بکو گالیاں توبہ کریں قافِلے میں چلو
اے شرابی تو آ، آ جُوآری تو آ چُھوٹیں بد عادتیں قافِلے میں چلو