Brailvi Books

آدابِ طعام
423 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود پاک کی کثرت کروبے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے ۔
        اجتِماع والی شب دوستوں کے ساتھ شراب خانہ پہنچا مگر آج دل کچھ اُچاٹ ساتھا، سب نے شراب منگوائی مگر میں نے کولڈ ڈرنک کا آرڈر دیا ۔اِس پر دوستوں نے میری طرف مُتَعَجِّبانہ انداز میں دیکھا۔ میں نے کہا،مجھے کسی نے اجتِماع کی دعوت دی ہے مجھے وہاں وعظ سننے جاناہے ۔یہ سنتے ہی دوستوں میں ہنسی کا فَوّارہ اُبل پڑا اور کہنے لگے ،یار! کیا یہ مُحرَّم کا مہینہ ہے ! وعظ تو مُحرَّم میں ہوتے ہیں ، تمہارے ساتھ کسی نے مذاق کیا ہوگا۔میں بھی سوچ میں پڑگیا کہ واقِعی وعظ تو مُحرَّم شریف میں ہوتے ہیں مگر پھر میں نے دل باندھا اور یہ کہتے ہوئے اُٹھا کہ اگر وعظ نہیں ہوگا تو واپَس آجاؤں گا ۔باہَر نکل کر رِکشہ پکڑ کر سیدھا اجتماع گا ہ میں جا پہنچا ۔ وہاں مانگی جانیوالی رِقّت انگیز دُعاء نے مجھے خوب رُلایا، رو رو کر میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی ۔اِجتِماع ختم ہونے کے بعد مبلِّغ نے اِنفرادی کوشِش کرتے ہوئے مجھے مَدَنی قافِلے میں سفر کی دعوت پیش کی ۔اَلحمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے ساتھ مَدَنی قافِلے کا مُسافر بنا ، وہیں میں نے داڑھی شریف اور عمامہ مبارَکہ کی نیّت کی ۔جُوآری اور شرابی دوستوں سے پیچھا چُھڑایا اور دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول اپنایا ۔مجھے ''وات'' نامی ایک تشویشناک بیماری تھی جس کے سبب ایسا لگا کرتا تھا جیسے آنکھ میں کنکری سی پڑی ہے ۔ ڈاکٹر بھی اِس کے علاج سے عاجِز تھے ۔اَلحمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَ نی
Flag Counter