Brailvi Books

آدابِ طعام
422 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
کرے مُرتَدّ ہے اور مُرتَدّ کی سزا قتل ہے۔
 (صحیح البخاری ج ۲ ص ۳۱۵ ، حدیث ۳۰۱۷
میں ہے کہ)نبیوں کے سلطان ، رحمتِ عالمیان ، سردارِ دو جہان محبوبِ رحمن عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے،'' جو اپنا دین بدل دے اسے قتل کرو۔
 (فتاوٰی رضویہ ج۲۶،ص۴۰۰ )
اَلحمدُ للہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستگی اور مَدَنی قافِلوں میں سفر اصلاحِ عقائد و اعمال کے بہترین ذَرائِع ہیں چُنانچِہ
    (۴۴)میں شرابی اور چور تھا
بمبئ (الھند)کے اسلامی بھائی کا بیان کچھ اِس طرح ہے کہ مجھے  غَلَط صُحبت کے سبب کم عُمری ہی میں شراب اور جوآ (جُو۔آ)کی لت پڑگئی تھی، ہیرے اور سونے کی اسمگلنگ میں مَہارت کے باعِث میں اِس میدان میں ''کِنگ''مشہور تھا ۔ ہمار ے گھر کے قریب دعوتِ اسلامی والے ہر جُمُعہ کوجَمْع ہوکر درس و بیان کا سلسلہ کیا کرتے تھے ،میری ماں مجھ سے شرکت کا کہا کرتی مگر میں ٹال دیاکرتا ۔آخِرکا ر ماں کی اِنفرادی کوشِش کی بَرَکت سے ایک بار شریک ہو ہی گیا ،مجھے مُبلِّغ کا اندازِبیان تو پسند آیا مگر پلّے کچھ نہ پڑا ،اِختِتام پر مجھ پر مُبلِّغ نے اِنفرادی کوشِش کرتے ہوئے ، بمبئ کے عَلا قہ گُوَنڈی (گُ۔وَنْڈی) میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی ،میں نے حامی بھرلی۔
Flag Counter