Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
4 - 269
''شَرِیْعَتْ و طریقت'' کے گیارہ مبارَک حُروف کی نسبت 

سے اس کتاب کو پڑھنے کی ''۱۱'' مقدس نیتیں
مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے
(معجم کبیر طبرانی حدیث ۵۹۴۲ ھ ج ۶ ص ۱۸۵ بیروت)
(۱)    رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔

(۲)     کتاب مکمل پڑھنے کیلئے روزانہ چند صَفَحات پڑھ کر علمِ دین حاصل کرنے     کے ثواب کا حقدار بنوں گا۔

(۳)    شرِیْعَتُ و طریقت کے اَحکام سیکھوں گا۔

(۴)    قرآنی آیات کی زیارت کروں گا۔

(۵،۶)مرشِد کے حُقوق وآداب پڑھ کر یاد رکھوں گااورانہیں پورا کرنے کی بھی کوشش کروں گا۔

(۷)    جو نہیں جانتے انہیں سکھاؤں گا۔

(۸)    دوسروں کو پڑھنے کی ترغیب بھی دلاؤں گا۔
(۹،۱۰)''تَھَادُوْا تَحَابُّوْا۔
ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔''(مؤطا امام مالک ، ج۲،ص۴۰۷، رقم: ۱۷۳۱)اس حدیثِ مبارَکہ پرعمل کی نیت سے حسبِ توفیق یہ کتاب دوسروں کو تحفۃً دوں گا۔

(۱۱)    اس کتاب میں دیئے گئے طریقے کے مطابق مقررہ وقت پر روزانہ پابندی سے     تصورِ مرشِد کروں گا۔    ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ

اچھی اچھی نیّتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے ، امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کا منفرِد سنّتوں بھرا بیان ''نیّت کا پھل''اور آپ کے مُرتّب کردہ دیگر، کارڈ یا پمفلٹ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے حاصِل فرمائیں۔

آدابِ مرشِدِ کامل (مکمل پانچ حصے)
Flag Counter