Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
260 - 269
عظیم نسبتیں
    مذکورہ بالاواقعات میں جن اسلامی بھائیوں اور بہنوں کی کلمہ پاک کا ورِد کرتے ہوئے دنیا سے قابلِ ِ رشک انداز میں رخصتی کا بیان ہے اور وہ خوش نصیب جن کے بدن وکفن ایک عرصہ گزر جانے پر بھی سلامت تھے اور ان کی قبروں میں خوشبو کا بسیرا تھا ، ان خوش نصیبوں میں یہ نسبتیں یکساں دیکھیں گئیں کہ یہ تمام اسلامی بہنیں اور بھائی ۔۔۔!

    (۱) عقیدہ توحید و رِسالت کے داعی ،(۲)نبیِ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے غلام، (۳)صحابہ کِرام، اَہلِ بیت اوراولیائے کاملین کے مُحِبّ ،(۴)چاروں آئمہ عُظام کو ماننے والے اور کروڑوں حَنَفیوں کے عظیم پیشوا سیدُناامامِ اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مُقَلِّد یعنی حَنَفی تھے ،(۵)مسلک ِاعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ پرکاربند تھے،(۶) تبلیغِ قرآن وسنت کی غیر سیاسی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ اور زمانے کے ولی شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے مرید تھے ۔
مرشِدِ کامِل کی دعاؤ ں کا صَدَقہ
    ہمارا حُسنِ ظن ہیکہ مذکورہ دُنیا سے رُخصت ہونے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں کو ملنے والی بہاریں اُن کے مُرشِدِ کامل کی دُعاؤں کا صدقہ ہے۔کیونکہ امیرِاہلسنّت دامت بَرَکاتہم العالیہ اپنے مریدین و متعلقین کو دعاؤں سے نوازتے ہی رہتے ہیں۔اس کی ایک جھلک مُلاحِظہ فرمائیں۔

     21-12-2002 میں قِبلہ شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی
Flag Counter