Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
186 - 269
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ 

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْم  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ؕ
آدابِ مُرشِدِ کامل (حصہ پنجم)
  عاشقِ اعلیٰ حضرت ،امیرِ اَہلسنّت با نیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّارقادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَا لِیَہ اپنے رسالے ضیائے  دُرودوسلام میں فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُِ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نقْل فرماتے ہیں،''جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُودِپاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور  جہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قِیامت شُہَداء کے ساتھ رکھے گا۔ 

(مجمع الزوائد ج۱۰ ص۲۵۳ رقم الحدیث ۱۷۲۹۸)
صَلّو ا علیٰ الْحَبيب! صَلَّی اللہِ تَعالیٰ علیٰ مُحَمَّد
''حق'' کے دو حُرُوف کی نسبت سے 2 ناقابلِ فراموش سچے واقعات
    اگلے صفحہ پرپیش کیا جانے والاواقعہ اس زمانے کے سلسلہ عالیہ قادِریہ رَضَویہ عطّاریہ کے عظیم بُزُرگ شَیخ طریقت امیرِ اَہلسنّت با نیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّارقادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَا لِیَ کی ایک ایسی کرامت ہے۔جسے پڑھ کر آپ کا دل نہ صرف خوشی سے جھوم اٹھے گا،بلکہ اپنی قسمت کی سرفرازی پر بھی نازاں ہوگا کہ اس پر فتن دور میں اللہ عَزَّوَجَلَّنے ہمیں امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی صورت میں اپنے مقبول ولی کی صحبتِ بابَرَکت سے نوازا۔
Flag Counter