دنیا و آخِرت کی بہتری اور آفات و بلیات سے نَجات کے لئے مُنْدَرِجہ بالا مشائخِ قادریہ عطّاریہ کے یومِ وصال کی تاریخوں کے حساب سے ایصالِ ثواب کا اہتمام فرمائیں۔بلکہ ہر روز بَعد نَماز فَجر ایک بَار ''شجرہ عالیہ '' پڑھ لیا کریں۔اِس کے بَعد''دُرودِ غوثیّہ'' سات بَار''اَلْحَمْدُ شریف'' ایک بَار ''آیَتُ الکُرسی'' ایک بَار ''قُلْ ھُوَ اللہ شریف'' سَات بارپھر''دُرُودِ غوثیّہ'' تین بار پڑھ کر اِس کا ثواب بَار گاہِ رِسالت مآب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم میں نَذْر کرکے تمام انبِیاء کرام علیہم السلام ، صَحابہ کرام علیہم الرضوان اور اَولیائے عِظام کی اَرواحِ طیِّبہ کی نَذْر کریں جن کے ہَاتھ پر بَیعت کی ہے وہ زندہ ہوں تب بھی ان کے نام شامِلِ فاتِحہ کرلیا کریں کہ جیتے جی بھی ایصَالِ ثواب ہوسکتا ہے اور ساتھ ہی دُعائے درازی عُمر بالخیر بھی کریں۔ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ غیب سے مدد کے سامان ہونگے ۔
دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر مَدَنی قافلوں میں سفر اور مَدَنی اِنعامات کے مطابق معمول ودیگر مدنی کاموں میں شُمولیت اور امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے اصلاحی سنتوں بھرے بیانات کی کیسٹیں او رسائل کی تقسیم بھی ایصالِ ثواب کا بہترین ذریعہ ہے۔