Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
98 - 531
دل سے نکل جائے تو  مجھے اندیشہ ہے کہ میرے  دل میں  بگاڑ آجائے گا۔“
(6424)…حضرتِ سیِّدُنامالک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنارَبیع بن ابوراشد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد سےعرض کی گئی:”آپ لوگوں میں بیٹھ کر گفتگو کیوں نہیں کرتے؟“فرمایا:”اگر موت کی یا دلمحہ بھر میرے دل سے نکل جائے تو میرے دل میں بگاڑ آجائےگا۔“
	حضرتِ سیِّدُنا مالک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُنارَبیع بن ابوراشد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد سے زیادہ غمزدہ کوئی نہیں دیکھا۔
(6425)…حضرتِ سیِّدُناعُمَربن ذررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:جب بھی میں حضرتِ سیِّدُنا رَبیع بن ابوراشد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد کو دیکھتا تو یوں لگتا کہ شراب کے علاوہ کوئی چیز ان کی عقل پر غالب ہے۔
رضائےالٰہی کا سوال:
(-276426)…حضرتِ سیِّدُناعمربن ذر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا ربیع بن ابو راشد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد نے بازار میں میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا:”جس نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے اس کی رضا کا سوال کیا یقینًااس نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے بہت بڑی چیز کا سوال کیا۔“
عمدہ نماز پڑھنے والے:
(6428)…حضرتِ سیِّدُناابوبکربن عَیّاش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: اگر تم حضرت منصوربن مُعْتَمر، حضرت ربیع بن ابوراشد اورحضرت عاصم رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰیکونماز پڑھتے دیکھ لیتے تو جان لیتے کہ وہی ہیں عمدہ نماز پڑھنے والے کہ وہ اپنے سروں کو جھکاکر اپنی داڑھیوں کو سینوں پر جمالیتے تھے۔
(6429)…حضرتِ سیِّدُناربیع بن ابوراشدرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتےہیں:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بندوں کی موت کے بعد ان پر جو لطف وکرم فرمائے گا اگر مؤمنین اس سے ناامید ہوجائیں تودنیا میں ان کے پتّے پھٹ جائیں اور پیٹ کٹ جائیں۔
نفع مند مال کون سا ہے؟
(6430)…حضرتِ سیِّدُناعمر بن ذر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناربیع بن ابوراشد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ