Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
96 - 531
سیِّدُناخَلَف بن حَوشب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مرویات
	حضرتِ سیِّدُنا خلف بن حوشب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے بہت سے تابعین کرام سے روایتیں لی ہیں جن میں حضرتِ سیِّدُنا حکم بن عُتْبَہ، حضرتِ سیِّدُنا مجاہد اور حضرتِ سیِّدُنا ابواسحاق سَبِیْعی رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی شامل ہیں۔
رحمت  خداوندی سے محروم:
(6418)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے تاجدارِ انبیا، محبوبِ کبریا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سنا: جوکسی مسلمان کے قتل پر تھوڑی بات کے ذریعے بھی تعاون کرے وہ بروزِ قیامت اس حال میں آئےگاکہ اس کی پیشانی پر لکھا ہوگا:”اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی  رحمت سے محروم۔“(1)
سود کےایک درہم کاگناہ:
(6419)…اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُناعائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہےکہ حضورنبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: سود کے 70سے زائد حصے ہیں جن میں کمترین حصہ یہ ہے کہ انسان اپنی ماں سے زنا کرے(2)اور سود  کا ایک درہم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک 36بار زنا کرنے سے سخت تَر ہے۔(3)
(6420)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم بیان کرتے ہیں کہ حضور نبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سب سے عالی مرتبہ ہیں، ان کے بعد (امت محمدیہ میں) حضرت  سیِّدُنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اور ان کے بعد حضرتِ سیِّدُناعمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں۔
میزان میں رکھا جانے والا پہلا عمل:
(6421)…حضرتِ سیِّدُنامیمون بن مہران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن کہتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدَتُنااُم دَرْداء  
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ابن ماجہ،کتاب الدیات،باب التغلیظ فی قتل مسلم ظلما،۳/ ۲۶۲،حدیث:۲۶۲۰
2…یعنی ماں سے زنا کرنا جب کمترین درجہ ہوا تو بقیہ درجے اس سے زیادہ سخت ہوں گےچونکہ اہل عرب سود کے بہت زیادہ عادی تھے، ان سے سود چھوڑانا آسان نہ تھا اس لئے سود پر زیادہ وعیدیں وارد ہوئیں۔(مراٰۃ المناجیح، ۴/ ۲۵۸)
3…شعب الایمان،باب فی قبض الید علی الاموال،۴/ ۳۹۳،حدیث:۵۵۱۸، ۵۵۲۰، بتغیر قلیل