Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
88 - 531
(6386)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ آقائے دوجہان، رحمت عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا:”رات کی نماز دو دو رکعتیں ہیں(1)اوراگرتمہیں صبح کا اندیشہ ہو تو (دو رکعتوں کے ساتھ ملاکر)ایک رکعت اور پڑھ لو(2)۔“(3)
فضل ورحمت کی دعا:
(6387)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ حضور نبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دعا میں یوں کہا کرتے تھے:”اَللّٰهُمَّ ارۡزُقۡنَا مِنۡ فَضۡلِكَ وَلَا تَحۡرِمۡنَا رِزۡقَكَ وَبَارِكۡ لَنَا فِيۡمَا رَزَقۡتَـنَا وَاجۡعَلۡ غِنَانَا فِیۡ اَنۡفُسِنَا وَاجۡعَلۡ رَغۡبَتَـنَا فِيۡمَا عِنْدَک یعنی اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! ہمیں اپنا فضل عطا فرما، ہمیں اپنی عطا سے محروم نہ کرنا اور جو تو نے ہمیں عطا کیا ہے اس میں برکت عطافرما، ہمیں دل کی تونگری اور جو تیرے پاس ہے اس کا شوق عطا فرما۔“(4)
(6388)…حضرتِ سیِّدُناحکیم بن حِزام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے کچھ دینار دیئے تاکہ آپ کے لئے قربانی کاجانورخریدلاؤں۔جب میں نے جانور خرید لیا تو ایک شخص نے نفع کے ساتھ جانورخریدنےکی پیشکش کی۔میں نے اسے بیچ دیا۔میں نفع اورقربانی کا جانور لے کر بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوا اور عرض کی:”یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں نےآپ کے لئے جانور خریدا پھر اسے بیچا اور نفع میں کچھ دینار حاصل کئے۔“آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دعا دی:”اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تمہاری تجارت اور تمہارے سودے میں برکت عطا فرمائے۔“پھر قربانی کی اور دینار صدقہ کر دیئے۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…یعنی بہتر یہ ہے کہ نمازِ تہجد دو دو رکعتیں پڑھے، چار چار یا زیادہ کی نیت نہ باندھے۔(مراٰۃ المناجیح، ۲/ ۲۶۹)
2…مفسر شہیر حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیمراٰۃ المناجیح،جلد2،صفحہ269پرفرماتےہیں:اس کے معنیٰ یہ ہیں کہ ایک رکعت دورکعتوں کےساتھ پڑھےیہ ایک رکعت تمام نمازکوطاق بنادےگی یہ مطلب نہیں کہ علیحدہ ایک رکعت پڑھے۔(مراٰۃ المناجیح، ۲/ ۲۶۹)
3…بخاری،کتاب الوتر،باب ماجاء فی الوتر،۱/ ۳۴۰،حدیث:۹۹۰
4…مصنف ابن ابی شیبة ،کتاب الدعاء،باب ماکان یدعو بہ النبی،۷/ ۶۳،حدیث:۸عن سعید بن جبیر
5…معجم اوسط،۶/ ۱۵۶ ،حدیث:۸۳۴۶