زیادہ مال والے قیامت کے دن کم نیکیوں والے ہوں گے سوائےان کے جنہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے خیر(خرچ کی توفیق)سے نوازا۔“اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے دستِ مبارک سے اپنے آگے پیچھے، دائیں بائیں اشارہ فرمایا کہ وہ راہِ خدا میں اس طرح خرچ کرے۔“(1)
توبہ کی فضیلت:
(6384)…حضرتِ سیِّدُناعمربن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن توبہ کو حسین صورت اور عمدہ خوشبو میں لایا جائے گا، اس کی خوشبو صرف مسلمان ہی سونگھ پائےگا۔کافر کہے گا:”ہائےمیری خرابی! تمہیں تمہارا حق مل گیا۔“کافر سمجھیں گے کہ وہ بھی عمدہ خوشبو سونگھیں گے حالانکہ ایسا نہ ہوگا۔ توبہ ان کافروں کو مخاطب کرکے کہے گی:”اگر تم دنیا میں مجھے قبول کرلیتے تو آج میں تمہیں بھی معطر کر دیتی۔“ کافرکہےگا:”میں تجھے ابھی قبول کرتا ہوں۔“اس وقت آسمان کا فرشتہ ندا دے گا:”اگر تم ساری دنیا، تمام سونا چاندی اور دنیا کی ہرچیز پیش کردو تب بھی تمہاری توبہ قبول نہیں کی جائے گی۔“پھر تو بہ ان سے دور ہو جائے گی اور فرشتے بھی ان سے دور ہوجائیں گے پھر ان کے پاس داروغَۂ جہنم آئیں گے اور جس میں عمدہ خوشبو پائیں گے اسے چھوڑ دیں گے اور جس میں نہ پائیں گے اسے جہنم میں ڈال دیں گے۔(2)
والدین کی خدمت جہاد ہے:
(6385)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبیِّ اکرم، نورِ مجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاس جہاد کی اجازت لینے آیا۔ آپ نے ارشاد فرمایا:”کیا تمہارے ماں باپ زندہ ہیں؟“اس نے عرض کی:”جی ہاں۔“ارشاد فرمايا:”تمہارا جہاد ان کی خدمت میں ہے۔“(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب الرقاق،باب قول النبی”ما احب ان لی مثل احد ذھبا“، ۴/ ۲۳۱،حدیث:۶۴۴۴
مسلم،کتاب الزكوة،باب الترغیب فی الصدقة،ص۴۹۷،حدیث:۹۴
2…اللالیٔ المصنوعة،کتاب الادب والزھد،۲/۲۵۸فیہ:انہ موضوع
3…بخاری،کتاب الجھاد والسیر،باب الجھاد باذن الابوین،۲/ ۳۱۰،حدیث:۳۰۰۴ عن عبداللّٰہ بن عمرو