Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
86 - 531
التحیات کی تعلیم:
(6380)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ معلّمِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صحابَۂ کرام کو یہ تشہد سکھایا:”اَلتَّحِيَّاتُ لِلّٰهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ اَلسَّلَامُ عَلَيۡكَ اَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَيۡنَا وَعَلٰى عِبَادِاللهِ الصَّالِحِيۡنَ اَشۡهَدُاَنۡ لَّااِلٰهَ اِلَّااللهُ وَاَشۡهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبۡدُهٗ وَرَسُوۡلُه یعنی تمام تحِیّتیں، نمازیں اور پاکیزگیاں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لئے ہیں، اےنبی! آپ پرسلام ہو اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رحمت اور برکتیں نازل ہوں اور ہم پر اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے نیک بندوں پر سلام ہو، میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے سوا کوئی معبودنہیں اور گواہی دیتاہوں کہ بے شک محمد (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے بندے اور اس  کے رسول ہیں۔“
گناہوں کا کفارہ:
(6381)…حضرتِ سیِّدُنا حسّان بن ثابت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں:میں امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے لئے وضو کا پانی رکھا کرتا تھا۔ میں نے ایک بار انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ حضور نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”جو مسلمان پورا وضو کرے جیساکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اس پر فرض کیا ہے پھر وہ پانچوں نمازیں پڑھے تو یہ ان نمازوں کے درمیان ہونے والے (صغیرہ) گناہوں کا کفارہ ہے۔“(1)
(6382)…حضرتِ سیِّدُناجابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہےکہ شہنشاہِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم (حج کے موقع پر)مُزدَلِفہ(2) سے سورج طلوع ہونے سے  پہلے روانہ ہوگئے تھے۔
کثرتِ مال والے خوش نصیب لوگ:
(6383)…حضرتِ سیِّدُناابوذَر غِفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ میں ایک رات حاضر ہوا تو حضور نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو موجود پایا، میں چاند کی چاندنی میں آپ کے پیچھے ہولیا، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میری جانب متوجہ ہوئے اور فرمایا:”کون ہو؟“میں نے عرض کی:”ابوذر۔“ارشاد فرمایا:”بےشک 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…نسائی، کتاب الطھارة، با ب ثواب من توضاء کما امر، ص۳۱، حدیث:۱۴۵
2…مُزدَلِفہ:”منٰی“سے عرفات کی طرف تقریباً 5کلومیٹر پر واقع میدان۔(رفیق الحرامین،ص۶۶)