Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
69 - 531
نے کہا:”میرے ساتھ چلو تاکہ ہم کوئی آبادی تلاش کریں اور وہاں کے لوگوں کو نیکی کی دعوت دیں۔“عابد نے اس کی بات مان لی۔ (جب وہ وہاں سے نکلے تو) شہر کے مرکزی دروازے سے ایک شخص ان کی طرف آرہا تھا جیسے ہی شیطان نے اس شخص کو دیکھا تو شیطان کی ریح خارج ہوگئی۔ اس شخص نے شیطان کو پکڑا اور ذبح کر دیا۔ عابد نے اس شخص سے کہا:”یہ تم نے کیا کردیا! ایک بہترین انسان کو قتل کر دیا۔“اس شخص نے کہا:”میں نے جسے قتل کیا ہے وہ شیطان کاچیلا تھا اور میں رحمت ہوں جس کے ذریعے رب عَزَّ  وَجَلَّ نے تم پر رحم فرمایا ہے۔“
خنزیر کے گلے میں موتیوں کاہار:
(6325)…حضرتِ سیِّدُناسعیدبن یحییٰ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا امام اَعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنی بستی کے کنارے رہا کرتے تھے۔ بستی کے کچھ لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے  اور حدیث بیان کرنے  کی خواہش ظاہرکی تو آپ نے انکار کردیا۔ مجلس میں موجود ایک شخص نے کہا:”ابومحمد!ان بےچاروں کو حدیث سنادیتے۔“آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:”خنزیر کے گلے میں موتیوں کا ہار کون ڈالتا ہے۔“
(6326)…حضرتِ سیِّدُنا حُمید بن عبدالرحمٰن عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا امام اعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے  ہیں: دیکھو! ان دیناروں یعنی احادیث کو چوپائیوں پر نچھاورنہ کرنا۔
	حضرتِ سیِّدُناحُمید بن عبدالرحمٰن عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن اپنے والد کے حوالے سے بیان کرتے ہیں حضرتِ سیِّدُنا امام اَعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:ان موتیوں کو خنزیروں کے پاؤں تلے نہ بچھانا(یعنی نااہل کو حدیث بیان نہ کرنا)۔
علم کی تعظیم:
(6327)…حضرتِ سیِّدُناعبدالسلام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا امام اعمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہانتہائی خشوع وخضوع کے ساتھ حدیث بیان کرتے اور علم کی تعظیم کیا کرتے تھے۔
(6328)…حضرتِ سیِّدُناابن ادریس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا امام اَعمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کبھی کبھی صرف حدیث کا متن بیان کر دیتےتھے پھر فرمایا کرتے: سرمایہ  یعنی اِسناد(1)تو رہ گئی ہیں۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…اس کی تعریف ماقبل روایت:6306کے تحت ملاحظہ فرمائیے