لڑکے نے اپنی ماں سے پوچھا:”امی جان!فلاں کی چھت پر کھجور کا تنا تھا وہ دکھائی نہیں دے رہا؟“ماں نے کہا:”بیٹا! وہ کوئی تنا نہیں تھا بلکہ حضرتِ سیِّدُنا منصور عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفُوْرتھے جو انتقال کرگئے۔“
(6261)…حضرتِ سیِّدُنا جَریر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا منصور بن معتمر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ دن کو روزہ رکھتے، رات کو عبادت کرتےاورجب کھاناکھاتے تو کھاناان کے حلق سے دیکھا جاسکتا تھا۔
60 سال تک عبادت:
(6262)…حضرتِ سیِّدُناابن عُیَیْنَہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا منصور بن مُعتَمر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو خواب میں دیکھ کر پوچھا:”اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟“آپ کہنے لگے:”قریب تھا میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے کسی نبی عَلَیْہِ السَّلَام جیسے عمل کے ساتھ ملاقات کرتا۔“
حضرتِ سیِّدُناسفیان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن نے فرمایا:حضرتِ سیِّدُنا منصور عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفُوْر نے60سال تک دن میں روزہ رکھا اور رات عبادت میں بسرکی۔
(6263)…حضرتِ سیِّدُنا زائدہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا منصور بن معتمر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے 60 سال تک دن میں روزہ رکھا اور رات عبادت میں گزاری، آپ روتے رہتے تھے۔ ایک بار والدہ نے پوچھا:”بیٹا! کیا تم نے کسی کو قتل کردیا ہے؟“کہنے لگے:”میں اپنے اعمال کے سبب روتا ہوں۔“جب صبح ہوتی تو اپنی آنکھوں میں سرمہ لگاتے، سر میں تیل لگاتے، بالوں میں مانگ نکالتے اور لوگوں کے پاس جاکر بیٹھ جاتے(اپنی عبادت چھپانے کے لئے ایسا کرتے تھے)۔
آنکھیں کمزور ہوگئیں:
(6264)…حضرتِ سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے ایک مرتبہ حضرتِ سیِّدُنامنصور بن معتمر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:”بکثرت رونے کی وجہ سے ان کی آنکھیں کمزور ہو گئی تھیں۔“
(6265)…حضرتِ سیِّدُناجَریربن عبْدُالحمیدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمَجِیْد بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا منصور بن معتمررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی والدہ ان سےکہاکرتیں:”بیٹا!تیری آنکھوں اورتیرےجسم کابھی تجھ پرحق ہے۔“