عرض کی:میں کہتاہوں،اے غافلو!توشہ لواورسفرآخرت کےلئےتیارہوجاؤاورپاک ہےاللہعَزَّ وَجَلَّ جونور کا خالق ہے ۔ یہ سن کرحضرتِ سیِّدُناسُلیمان عَلَیْہِ السَّلَام نےارشادفرمایا:اُلّوانسان پربہت مہربان وشفیق ہےاور پرندوں میں الّو سےزیادہ انسانوں کاخیرخواہ اور ہمدردکوئی نہیں اور جاہلوں کےدلوں میں اُلّو سے زیادہ مبغوض کوئی پرندہ نہیں۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
بڑاہویاچھوٹامجھ سےبہترہے
حضرت سیِّدُنابکربن عبْدُاللہمُزَنیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتےہیں:اگرشیطان سے تمہارا آمناسامناہواوروہ کہےکہ تجھےفلاں مسلمان پر فضیلت حاصل ہے تو غورکرواگروہ عُمْر میں تم سے بڑا ہوتو کہو:یہ ایمان لانےاورنیک اعمال کرنےمیں مجھ سےسبقت لےگیا،لہٰذا یہ مجھ سے بہترہے۔اگرچھوٹاہوتوکہو:میرےگناہ اورخطائیں زیادہ ہیں اورمیں سزاکاحق دار ہوں، لہٰذایہ مجھ سے بہترہے۔پس مسلمانوں میں سے جسے بھی تم دیکھوگےخواہ بڑاہویا چھوٹا اسے خود سےبہترسمجھوگے۔
مزیدفرماتےہیں:اگردیکھوکہ مسلمان تمہاری تعظیم کرتے، ادب و احترام سے پیش آتےاوراچھاسلوک کرتےہیں توکہو:یہ ایسی فضیلت ہے جوان کے حصہ میں آئی۔اگرانہیں جفاکرتےاورمتنفرہوتےدیکھوتوکہو:یہ کسی گناہ کی وجہ سے ہے جو مجھ سے صادرہوا۔ (حلیةالاولیاء،۲/ ۲۵۷،رقم:۲۱۴۴)
بیماری،دوااورشفا
حضرت سیِّدُناربیع بنخُثَیْمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےاپنےشاگردوں سےپوچھا:کیاتم جانتے ہوکہ بیماری،دوااورشفاکیاہے؟شاگردوں نےعرض کی:نہیں۔فرمایا:بیماری گناہ،دوا استغفار اورشفایہ ہے کہ گناہ سےایسی پکی سچی توبہ کروکہ پھراس کی طرف نہ لوٹو۔ (الزھدللامام احمد، زھدمحمدبن سرین،ص۳۳۹،رقم:۱۹۸۳)