Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
527 - 531
گناہوں کو بخش دیتا ہے۔پھر اس سے فرمایا:اٹھ جاؤ تم بہت زیادہ مبالغہ آرائی سے کام لینے والے ہو۔
انسانوں کا خیرخواہ پرندہ:
(7615)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں:میں حضرت کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارکےساتھ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَرفاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی خدمت میں حاضرتھا۔ حضرت کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارنےعرض کی:اےامیرالمؤمنین!میں آپ کوسب سےزیادہ عجیب و غریب بات کے بارے میں نہ بتاؤں جسے میں نےسابقہ انبیا کی کتب  میں پڑھا ہے ۔ایک اُلّونے حضرتِ سیِّدُنا سُلیمانعَلَیْہِ السَّلَام کی خدمت میں حاضرہوکرسلام کیاتوآپ نے سلام کاجواب دے کر اُس سے پوچھا:مجھے یہ بتاؤکہ تم دانہ کیوں نہیں کھاتے؟اس نےکہا:اےاللہ عَزَّ  وَجَلَّکےنبی!حضرتِ سیِّدُناآدمعَلَیْہِ السَّلَامسےاس کےسبب اجتہادی خطاہوئی۔پوچھا:پانی کیوں نہیں پیتے؟عرض کی:یَانَبِیَّ اللہ!اللہ عَزَّ  وَجَلَّنےحضرتِ سیِّدُنا نوحنَجِیُّاللہعَلَیْہِ السَّلَامکی قوم کوپانی میں غرق کیاتھااس لئےمیں پانی نہیں پیتا۔پوچھا:آبادی چھوڑکر ویرانے میں کیوں رہتےہو؟عرض کی:ویرانہاللہعَزَّ  وَجَلَّکی میراث ہےاورمیںاللہ عَزَّ  وَجَلَّکی میراث میں رہتا ہوں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشاد فرماتاہے:
وَکَمْ اَہۡلَکْنَا مِنۡ قَرْیَۃٍۭ بَطِرَتْ مَعِیۡشَتَہَا ۚ فَتِلْکَ مَسٰکِنُہُمْ لَمْ تُسْکَنۡ مِّنۡۢ بَعْدِہِمْ اِلَّا قَلِیۡلًا ؕ وَکُنَّا نَحْنُ الْوٰرِثِیۡنَ ﴿۵۸﴾ (پ۲۰،القصص:۵۸)	
ترجمۂ کنز الایمان:اورکتنےشہرہم نےہلاک کردئیےجو اپنے عیش پر  اِترا گئے تھے تو یہ ہیں اُن کے مکان  کہ ان کے بعد ان میں سکونت نہ ہوئی مگر کم اور ہمیں وارث ہیں۔
	توساری دنیااللہ عَزَّ  وَجَلَّکی میراث ہے۔حضرتِ سیِّدُناسُلیمانعَلَیْہِ السَّلَامنےپوچھا:جب تم کسی ویرانے پر ہوتےہوتوکیاکہتےہو؟عرض کی:میں کہتاہوں:دنیاسےلُطف اندوزہونےاوراس میں عیش کی زندگی گزارنے والےکہاں ہیں؟پوچھا:جب تم گھروں پر سے گزرتے ہوتو پکار کر کیا کہتے ہو؟عرض کی:میں کہتا ہوں،اِبْنِ آدم کےلئےہلاکت ہو اُسے نیندکیسےآجاتی ہےحالانکہ مَصائِب اس کے سامنےہیں۔پوچھا:تم دن میں کیوں نہیں نکلتے؟عرض کی:انسانوں کے گناہوں کے سبب میں دن میں نہیں نکلتا۔پوچھا:تم چیختےہوئےکیا کہتے ہو؟