اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےحضرتِ سیِّدُناکعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارسےفرمایا:اےکعب!ہمیں خوف دلانے والی باتیں سنایئے توآپ نے تین مرتبہ یہ کہا:اےامیرالمؤمنین!آپ اُمَّتِ مرحومہ میں سےہیں پھر کہا:اُس ذات کی قسم جس کے قبضَۂ قدرت میں میری جان ہے !اگر آپ قیامت کےدن آئیں اورجہنم کی ہولناکیوں کو دیکھ لیں پھر چاہے آپ کے اَعمال70انبیا ئےکرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے اعمال جیسے ہوں تب بھی آپ کو یہ گمان ہو گا کہ آپ کی بخشش نہ ہو گی۔اس ذات کی قسم جس کے قبضَۂ قدرت میں میری جان ہے!اس دن جہنم اس شدت سے چِنگھاڑے گاکہ ہرمُقَرَّب فرشتہ اورنبی اپنے گھٹنوں کےبَل کھڑا ہو کر کہنےلگےگا:اےپروردگار عَزَّ وَجَلَّ!آج کے دن میں تیری بارگاہ میں صرف اپنی بخشش کا سوال کرتا ہوں حتّٰی کہ حضرتِ سیِّدُناابراہیم خَلِیْلُاللہعَلَیْہِ السَّلَامعرض کریں گے :اے میرے پروردگار عَزَّ وَجَلَّ !میں تجھے اپنی دوستی کا واسطہ دیتا ہوں ۔ یہ سن کر امیرالمؤمنینرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبلندآوازسےرونےلگےتوحضرتِ سیِّدُناکعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار نےعرض کی:اے امیرالمؤمنین!اس ذات کی قسم جس کے قبضَۂ قدرت میں میری جان ہے!اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس دن اتنی رحمت، بخش اور نرمی فرمائے گا کہ اگرآپ کے اعمال40ظالِم و سرکش لوگوں والےہوں تب بھی آپ گمان کریں گے کہ آپ نجات پاجائیں گے،اس دن ابلیس بھی اس کی رحمت کو دیکھ کر اس لالچ میں اپنی گردن اونچی کرے گا کہ شاید اس کی بھی بخشش ہوجائے ۔
جسم کے بالوں کےبرابرگناہوں کی بخشش:
(7614)…حضرتِ سیِّدُناابنِ عَجلانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارنے ایک شخص کودیکھاتوپوچھا:تمہارا تعلق کہاں سےہے؟اس نے جواب دیا:میں عراق کا رہنے والا ہوں۔ آپ نے اہل عراق کی دینی حالت کے بارے میں پوچھا تو اس نے اس حوالے سے اچھی خبر نہ دی۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے تعجب کےطورپر ”سُبْحٰنَ اللہ“ کہااور پوچھا:کیا وہ لوگ نماز پڑھتے ہیں؟ اس نے جواب دیا:ہاں پڑھتےہیں لیکن نمازانہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی کیونکہ اس کے باوجود وہ فلاں فلاں لایعنی کاموں اور فلاں فلاں برائیوں کا شکار ہیں ۔ آپ نے فرمایا:کیا ہم کسی کے سر اور جسم کے بالوں کو شمار کر سکتے ہیں ؟اس نے کہا:انہیں کون شمار کر سکتا ہے؟فرمایا:اللہ عَزَّ وَجَلَّ شمار کر سکتا ہے جو ایک سجدہ کے بدلے ان کی تعدادکےبرابر