Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
523 - 531
عَلَیْہِ السَّلَام نے ارشادفرمایا:میں نے تورات کی تختیوں میں ایسی قوم کاذکر پایا ہے جن کے دلوں میں مضبوط پہاڑوں جتنانورہوگا،ان کےنورکی وجہ سےپہاڑاورسنگ ریزےان کےآگےجھکنےکےلئےتیارہوں گے۔ پھرآپ نےبارگاہِ الٰہی میں اِلتجا کی:اےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ!اسےمیری اُمَّت بنادے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّنےارشادفرمایا: اے موسٰی!میں نے انہیں حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کاامتی اورائمَّۂ ہُدٰی بنایا ہے ۔آپ نے عرض کی: اےپروردگارعَزَّ  وَجَلَّ!یہ کس عمل کےسبب اس مرتبہ کوپہنچےہیں؟ مجھے بتا تاکہ  میں بھی بنی اسرائیل کو اس  کاحکم دوں تووہ بھی ان کی طرح عمل کریں اور میں بھی ان کوملنےوالی نعمتیں پالوں۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ارشاد فرمایا:اے موسٰی!انبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَاماپنی اُمَّتوں کے لئے اس فضیلت کو نہ پا سکیں گے جو میں نے اُمَّتِ محمدیہ کوعطا فرمائی  ہے۔اے موسٰی!وہ اس مرتبہ کو اس لئے پہنچیں گے  کہ وہ میرےاِنعام و اِکرام کے شوق میں اس کھانے کو چھوڑدیں گےجومیں نےان کےلئےحلال کیاہوگااوراپنی دنیاوی زندگی روٹی کے چندٹکڑوں اور پھٹے پرانے کپڑوں میں گزاردیں گے،وہ دنیا سے بیزار ہوں گے اور دنیا ان سے مایوس ہوگی۔وہ شدید بھوک وپیاس برداشت کرنے کی وجہ سےمیرےسب سےزیادہ قریب اورپسندیدہ ہوں گے۔اےموسٰی! جس عمل کے ذریعے  کوئی شخص میرا قرب پاتا ہے ان میں سب سے افضل عمل اپنے جگر کو بھوکا و پیاسا رکھنا ہے۔اےموسٰی!میری رضا کی خاطر بھوکے رہنے والوں کی جزا جنت ہے۔اے موسٰی!صبرکرواورمجھ پر تَوَکُّل کروکہ یہ میرے نزدیک سب سے اشرف واعلیٰ عمل ہے۔اے موسٰی! جو میرے خوف سے دنیا میں بھوکا،پیاسا رہااسے آخرت میں پیٹ بھر کر کھلایا،پلایا جائے گا۔اے موسٰی!بنی اسرائیل سےفرما دو کہ  اپنے جسم کی چربی اور گوشت کو کم کھانے کے ذریعے کم کریں کیونکہ مجھے کم کھانے والے سب سے زیادہ پسندہیں۔ اے موسٰی! خوشخبری ہے اس کے لئے جومیرے مقرب بندوں کی صحبت اختیار کرے اور وہ اسےاپنی صحبت سے نوازیں اورجو میرے خوف سےبے لباس اوربھوکےرہنےوالےلوگوں سےبغض رکھےوہ میرےنزدیک  سب سے زیادہ ناپسندیدہ  شخص ہے۔
والدین واقرباسے حُسنِ سلوک کافائد:
(7608)…حضرتِ سیِّدُناعَطا بن ابُومَروان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار