Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
522 - 531
تورات میں فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہکاذکر:
(7603)…حضرتِ سیِّدُناابوصالحرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارنےامیر المؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَرفاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےعرض کی:ہم آپ کو (تورات میں) شہیداورعادل حکمران پاتےہیں اور یہ بھی پاتےہیں  کہ آپ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والےکی پروانہیں کرتے۔یہ سن آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےفرمایا:حقیقت بھی یہی ہےکہ میںاللہ عَزَّ  وَجَلَّکے معاملے میں کسی کی ملامت کی پروانہیں کرتا اور میں اپنے حق میں اس بات کا گواہ ہوں۔
(7604)…حضرتِ سیِّدُنامُصْعَب بن سعدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:سب سےپہلےجوجنت کےدروازےکی زنجیرپکڑیں گےاورجن کےلئےجنت کا دروازہ کھولاجائےگاوہ حضرتِ سیِّدُنامحمدِمصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہیں۔یہ کہہ کرآپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےہمارے سامنےتورات کی ایک آیت پڑھی:” ہم آخر میں آنے والے ہیں اور جنت میں پہلے داخل ہوں گے۔“
انوکھی جستجو:
(7605)…حضرتِ سیِّدُنامُدرِک بنعبدُاللہکَلاعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:اس اُمَّت کےبہتر لوگ اگلوں اورپچھلوں کےلئےبھی بہتر ہیں۔بےشک ان میں سےکوئی شخص سجدہ ریز ہوتا ہے تو اس کے سر اٹھانے سے پہلے اس کی فضیلت کےسبب اس کے پیچھے نمازپڑھنےوالوں کوبخش دیاجاتاہے۔راوی بیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار مغفرت یافتہ لوگوں میں شامل ہونے کی امید  پر پچھلی صفوں کی جستجو کرتے تھے۔
(7606)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن رَباح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:اس امت کو دیئے جانے والے اِنعامات اور رزق کی مثال بنی اسرائیل کو مَن و سَلْوٰی دینےکی طرح  ہے۔
بھوک اور کم کھانے کی فضیلت:
(7607)…حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّاربیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناموسٰی کَلِیْمُاللہ