حضرتِ سیِّدُنامنصور بن مُعْتَمِر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
حضرتِ سیِّدُناابوغیاث منصور بن معتمر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ تابعی بزرگ ہیں۔ آپ نماز روزے کی کثرت کرتے، کم کھاتے، کم سوتے اور آپ پر فکرِ(آخرت) غالب رہتی۔
(6255)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن اجلح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُنا منصور بن معتمر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو دیکھا ہے۔ سب سے بہتر انداز میں نماز پڑھتے اور مہندی کا خضاب کرتے تھے۔
اندازِ عبادت:
(6256)…حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر بن عَیّاش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا منصور بن معتمر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نماز میں جب قیام کرتے تو سر جھکا کر داڑھی کو سینے پر جما لیتے۔
(6257)…حضرتِ سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے حضرت یحییٰ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے فرمایا:اگر تم حضرتِ سیِّدُنا منصور بن معتمر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو نماز پڑھتا دیکھ لیتے تو کہتے بس یہ ابھی انتقال کرجائیں گے۔
(6258)…حضرتِ سیِّدُناابوبکربن عیاش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں: جب میں نے حضرتِ سیِّدُنا منصو، حضرتِ سیِّدُنا عاصم اور حضرتِ سیِّدُنا ربیع بن ابوراشد رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی کو اس طرح نماز پڑھتے دیکھا کہ ان کی داڑھیاں سینوں سے لگی ہوئی ہیں تو سمجھ گیا کہ یہ تینوں بزرگ انتہائی عمدگی سے نماز پڑھنے والے ہیں۔
وہ لکڑی کہاں ہے؟
(6259)…حضرتِ سیِّدُنا ابوالاَحْوص رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا منصور بن مُعتَمر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی پڑوسن نے اپنے والد صاحب سے پوچھا:”اباجان!حضرتِ سیِّدُنا منصور رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی چھت پر ایک لکڑی تھی وہ کہاں گئی؟“ابّاحضور نے بتایا:”بیٹا! وہ حضرتِ سیِّدُنا منصور رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ تھے جو رات کو قیام کیا کرتے تھے۔“
(6260)…حضرتِ سیِّدُنا عَلاء بن سالم عَبدی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا منصور بن مُعتَمر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنی چھت پر نماز پڑھا کرتے تھے۔ جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا انتقال ہوگیا تو ایک