میں دیکھا توعرض کی:’’اے ربّ عَزَّ وَجَلَّ!میں نے ایسی امت کا ذکر پایاہے کہ جب وہ کوئی نیک کام کرنے کا ارادہ کریں گےتوان کے لئے ایک نیکی لکھ دی جائے گی اورجب وہ نیکی کر لیں گےتو ان کی نیکی کو10سے 700گنا تک بڑھا دیا جائے گااوراگرکسی گناہ کاارادہ کریں گےتوان کےلئےکچھ نہیں لکھاجائےگااوراگرگناہ کا اِرتکاب کربیٹھیں گےتو اُن کےلئےصرف وہی گناہ لکھاجائےگا۔‘‘یہ کہہ کرحضرتِ سیِّدُناموسٰیعَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی:’’اےمیرےپروردگارعَزَّ وَجَلَّ!توانہیں میری اُمَّت بنادے۔‘‘اللہعَزَّ وَجَلَّنےارشادفرمایا:’’اےموسٰی! وہ اَحمدِمجتبیٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی امت ہے۔‘‘یہ سن کریہودی عالِم نے کہا:ہاں ایسا ہی ہے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:میں تمہیں خدا کی قسم دے کر پوچھتا ہوں،کیا تم نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نازل کردہ کتاب میں یہ بات پڑھی ہے کہ حضرتِ سیِّدُناموسٰیکَلِیْمُاللہعَلَیْہِ السَّلَامنےتورات میں دیکھاتوبارگاہِ الٰہی میں عرض کی:’’اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!میں نے ایک اُمَّتِ مرحُومہ کا ذکر پایاجوکمزورہونےکےباوجودکتابُاللہکےوارث ہوں گےاور تونے انہیں چن لیا ہے،ان میں سے کوئی اپنی جان پرظلم کرنے والاہوگا ، کوئی درمیانی راہ چلنے والاہوگا اور کوئی نیکیوں میں سبقت کرنے والا ہو گا،میں نے ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں پایا جس پر رحم نہ کیا گیا ہو۔‘‘یہ کہہ کرحضرتِ سیِّدُناموسٰیعَلَیْہِ السَّلَام نےعرض کی:’’اےپاک پروردگارعَزَّ وَجَلَّ!تو انہیں میری اُمَّت بنا دے۔‘‘اللہ عَزَّ وَجَلَّنےارشادفرمایا:’’اےموسٰی!وہ احمدِمجتبیٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی امت ہے۔‘‘یہ سن کریہودی عالِم نےکہا:ہاں ایساہی ہے۔
حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارنےفرمایا:میں تمہیںاللہعَزَّ وَجَلَّکی قسم دےکرپوچھتا ہوں، کیا تم نے نازل کردہ کتاب میں یہ بات پڑھی ہےکہ حضرتِ سیِّدُناموسٰیکَلِیْمُاللہعَلَیْہِ السَّلَام نےتورات میں دیکھاتوعرض کی:’’اےاللہ عَزَّ وَجَلَّ!ان کےمَصاحِف ان کے سینوں میں ہوں گے،وہ اہْلِ جنت کا سامختلف رنگوں کا لباس پہنیں گےاورفرشتوں کی طرح صفیں بناکر نماز پڑھیں گے،مساجد میں ان کی آوازیں شہد کی مکھی کی بھنبھناہٹ کی طرح ہوں گی اور جہنم میں ان میں سے وہی شخص داخل ہو گا جو نیکیوں سے اس طرح خالی ہوجیسےپتھردرخت کےپتوں سےخالی ہوتاہے۔‘‘یہ کہہ کرحضرتِ سیِّدُناموسٰیعَلَیْہِ السَّلَامنےعرض کی: ’’اے میرےپروردگارعَزَّ وَجَلَّ!توانہیں میری اُمَّت بنادے۔‘‘اللہ عَزَّ وَجَلَّ نےارشادفرمایا:’’اےموسٰی!وہ احمدِمجتبیٰ