Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
517 - 531
نے کہا:ہاں ایسا ہی ہے۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:میں تمہیں خدا کی قسم دے کر پوچھتا ہوں،کیا تم نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نازل کردہ کتاب میں یہ بات پڑھی ہےکہ حضرتِ سیِّدُناموسٰی کَلِیْمُاللہعَلَیْہِ السَّلَامنے تورات میں دیکھاتوعرض کی:اےربّعَزَّ  وَجَلَّ!میں نےتورات میں ایسی اُمَّت کاذکرپایاجوکفارات اور صدقات کھائیں گے(1)،ان کی دعائیں قبول ہوں گی اوران کےحق میں دعائیں قبول کی جائیں گی،ان کی سفارش قبول ہوگی اوران کےحق میں سفارش قبول کی جائےگی۔یہ کہہ کرحضرتِ سیِّدُناموسٰیعَلَیْہِ السَّلَامنےعرض کی:الٰہی!تو انہیں میری امت بنادے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّنےارشادفرمایا:اےموسٰی!وہ احمدِمجتبیٰ،محمدِمصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی امت ہے۔یہ سن کریہودی عالِم نےکہا:ہاں ایساہی ہے۔
	حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارنےفرمایا:میں تمہیں خدا کی قسم دے کر پوچھتا ہوں،کیا تم نےاللہ عَزَّ  وَجَلَّکی نازل کردہ کتاب میں یہ بات پڑھی ہےکہ حضرتِ سیِّدُنا موسٰیکَلِیْمُاللہعَلَیْہِ السَّلَامنے تورات میں دیکھاتوعرض کی:اےربّ عَزَّ  وَجَلَّ!میں نےتورات میں ایسی امت کا ذکر پایا ہے جو بلندی پر چڑھیں گےتواللہ عَزَّ  وَجَلَّکی کبریائی بیان کریں گےاور جب کسی وادی میں اُتریں تواللہ عَزَّ  وَجَلَّکی حمدوثنابیان کریں گے،ان کےلئےپوری زمین پاک ہوگی اوروہ جہاں بھی ہوں ساری زمین ان کےلئےقابل نمازہوگی،وہ  جنابت سے پاکی حاصل کریں گے، جہاں پانی نہ پائیں گےوہاں  مٹی سے پاکی حاصل کرناان کے لئے ایساہوگا جیسےپانی سےاوربروزِقیامت وضو کے اثر سے ان کے اعضائے وضو چمکتے ہوں گے۔یہ کہہ کرحضرتِ سیِّدُنا موسٰیعَلَیْہِ السَّلَامنےعرض کی:اے میرےپروردگارعَزَّ  وَجَلَّ!توانہیں میری اُمَّت بنادے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ارشادفرمایا:اےموسٰی!وہ احمدِمجتبیٰ،محمدِمصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اُمَّت ہے۔یہ سن کریہودی عالِم نےکہا:ہاں ایساہی ہے۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:میں تمہیں خداعَزَّ  وَجَلَّ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں،کیا تم نےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نازل کردہ کتاب میں یہ بات پڑھی ہےکہ حضرتِ سیِّدُنا موسٰیکَلِیْمُاللہعَلَیْہِ السَّلَامنے تورات 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…یہاں راوی نےدورانِ کلام یہ بھی کہاکہ پچھلی امتوں میں صدقات کو آگ جلاڈالتی تھی البتہ  حضرتِ سیِّدُناموسٰیکَلِیْمُ اللہعَلَیْہِ السَّلَامکےدورمیں یہ تھاکہ آپ  بنی اسرائیل کےصدقات جمع کرکےان سے غلاموں اورلونڈیوں کوآزادکروادیا کرتے تھے اگرکچھ بچ جاتاتواسےگہرےگنویں میں دفن کروادیتےتاکہ کوئی اس میں سےکچھ لےنہ سکے۔