پنج وقتہ نماز ادا کرنے والوں کے بارے میں ہےکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ان کا نام”عابدین“رکھا ہے ۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضَۂ قدرت میں میری جان ہے!یہ فرمانِ باری تعالیٰ:
اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِکَانَ مَشْہُوۡدًا ﴿۷۸﴾ (پ۱۵،بنی اسرآئیل:۷۸)
ترجمۂ کنز الایمان:بےشک صبح کےقرآن میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔
نمازِفجر کی قراءت کے بارے میں ہے۔
اَعمال کو پوشیدہ رکھنےکی فضیلت:
(7595)…حضرتِ سیِّدُناابوعلیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:جسےیہ پسند ہوکہ فرشتوں کی ایک بڑی جماعت اس کے لئے دعائے مغفرت کرے،اس کی حفاظت کرےاورغموں سے بے نیاز ہو جائے تو اسےچاہئے کہ جتنا ہو سکے گھر میں چھپ کر نماز پڑھے۔ان کےلئے خوشخبری ہے جو اپنے گھروں کو سجدہ گاہ بناتے ہیں۔مزیدفرماتےہیں:مسجدیں زمین پر متقی لوگوں کی رہائش گاہیں ہیں اوراللہ عَزَّ وَجَلَّاپنےفرشتوں کےسامنےاُن لوگوں پرفخرفرماتاہےجواپنی نماز،روزہ اورخیرات کو پوشیدہ رکھتے ہیں۔
نفل اور فرض کا اجر:
(7596)…حضرتِ سیِّدُناسعیدبن مُسَیّبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:اگر تم جان لو کہ دورکعت نفل نماز کا ثواب کتناہے تو اسےمضبوط پہاڑوں سے بھی بڑاسمجھواور فرض نماز کا اجر تم جتنا بیان کر سکتے ہو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پاس اس سے بھی زیادہ ہے ۔
(7597)…حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن ابوکثیرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَدِیْربیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارنےفرض نماز کا سلام پھیرا تو ایک شخص نےآکر آپ سے بات کرناچاہی لیکن آپ نے کوئی جواب نہ دیابلکہ دورکعت اورپڑھیں پھرفرمایا:میں نے پہلےتم سے صرف اس لئےبات نہیں کی کہ ایسی دو نمازیں جن کے درمیان کوئی لغو بات نہ ہو تو وہ عِلِّیِّیْن میں لکھی جاتی ہیں ۔