تو وہ گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے اپنی رات سے نکل جاتا ہے۔
توبہ اورتسبیح کرنےوالوں کی نماز:
(7591)…حضرتِ سیِّدُناابوعلیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبا ر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:اےبیٹے!اگرتم یہ بات پسندکرتےہوکہ عبادت کےلئےکمربستہ تسبیح کرنےوالے(فرشتے) تم پر رشک کریں تو چاشت کی نماز کی پابندی کرو کیونکہ یہ توبہ کرنے والوں اور تسبیح کرنے والوں کی نماز ہے ۔
فجرتاطلوعِ آفتاب ذکر الٰہی کی فضیلت:
(7592)…حضرتِ سیِّدُناسَریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکسی سےنقل کرتےہوئےبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:ایک شخص مسجدکےدروازےپرچت کَبرےگھوڑےپرسامان لاد کراسے راہِ خدا میں دیدے اور خوش دلی کے ساتھ مال تقسیم کردےاوردوسرا شخص نماز فجر کے بعد مسجد میں سورج نکلنے تک ذکرِ الٰہی میں مشغول رہےتو ذِکْرُاللہمیں مشغول رہنے والےنےزیادہ اجرپایا۔
(7593)…حضرتِ سیِّدُنابشیرعَدَوِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیبیان کرتےہیں:میں نےحضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارکوفرماتے سنا:”اس امت کے بہتر لوگ اولین لوگ ہیں۔ بے شک ان میں سےکوئی شخص سجدہ ریز ہوتا ہے تواس کی شان کےکیاکہنےاس کےسراٹھانے سے پہلےاس کے پیچھےنماز پڑھنے والوں کو بخش دیا جاتا ہے۔‘‘
پنج وقتہ نمازکی فضیلت:
(7594)…حضرتِ سیِّدُناابووَردرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:اس ذات کی قسم جس کےقبضَۂ قدرت میں میری جا ن ہے!پنچ وقتہ نمازایسی نیکی ہے جس کےسبباللہ عَزَّ وَجَلَّگناہوں کواس طرح مٹادیتاہےجس طرح پانی میل کچیل کوبہالےجاتاہے۔اس ذات کی قسم جس کے قبضَۂ قدرت میں میری جان ہے!یہ فرمانِ باری تعالیٰ:
اِنَّ فِیۡ ہٰذَا لَبَلٰغًا لِّقَوْمٍ عٰبِدِیۡنَ ﴿۱۰۶﴾ؕ (پ۱۷،الانبیاء:۱۰۶)
ترجمۂ کنز الایمان:بےشک یہ قرآن کافی ہےعبادت والوں کو۔