كَيْ تُهَنِّيْنِي الْمَعِيْشَةَیعنی اے پروردگارعَزَّ وَجَلَّ ! مجھے عافیت کا لباس پہنا تاکہ مجھ پر اسبابِ زندگی آسان ہوجائیں۔“آپ نےیہ دعاکی تو حضرتِ سیِّدُنا جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام نے کہا:قبول ہو گئی۔پھر عرض کی:اےآدم عَلَیْہِ السَّلَام!کہئے۔ فرمایا:اےروحُ القُدُس!کیاکہوں؟عرض کی یہ کہئے:اَللّٰہُمَ اخْتِمْ لَنَابِالْمَغْفِرَۃِ حَتّٰی لَاتَضُرَّنَاالذُّنُوْبیعنی اےمیرے مولیٰعَزَّ وَجَلَّ!ہمارے لئے ایسی مغفرت لکھ دے کہ لغزشیں ہمیں نقصان نہ دیں۔ حضرتِ سیِّدُناآدم عَلَیْہِ السَّلَام نے جب یہ کہا تو حضرتِ سیِّدُناجبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام نے کہا: مغفرت لکھ دی گئی۔
تمام زمینوں اورآسمانوں کی بنیاد:
(7587)… گورنرِبصرہ حضرتِ سیِّدُناسعیدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمَجِیْدبیان کرتے ہیں کہ اہْلِ کتاب کے نیک شخص حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے تمام زمینوں اور آسمانوں کی بنیاد سورۂ اخلاص پر رکھی ہے۔
تورات کی ابتدائی آیات:
(7588)…حضرتِ سیِّدُناعُبَـیْدُاللہبن عَدی بن خِیارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّاربیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارنےایک شخص کویہ آیتِ مُبارَکہ تلاوت کرتےسنا:
قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّکُمْ عَلَیۡکُمْ (پ۸،الانعام:۱۵۱)
ترجمۂ کنز الایمان:تم فرماؤ آؤ میں تمہیں پڑھ سناؤں جو تم پر تمہارے ربّ نے حرام کیا۔
توفرمایا:اس ذات کی قسم جس کے قبضَۂ قدرت میں کعب کی جان ہے!بے شک یہ آخرِسورت تک تورات میں سب سے پہلے نازل ہونے والی آیات ہیں۔
(7589)…حضرتِ سیِّدُناابوعبْدُالرحمٰن عَقِیْلعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْلبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:جس نے چاردرہم کا کپڑا پہنااوراللہ عَزَّ وَجَلَّ کی حمدکی اس کی مغفرت کر دی جائےگی۔
تنہائی میں عبادت کی فضیلت:
(7590)…حضرتِ سیِّدُناعلقمہ بن مَرثَدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:جس نے ایک رات بھیاللہ عَزَّ وَجَلَّکی ایسےعبادت کی کہ اسے کوئی جاننے والا نہ دیکھے