عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:جب جمعہ کادن آتاہےتوجن اوراِنس کےعلاوہ ہر مخلوق اس سے ڈرتی ہے اور اس دن نیکی کا اجراور گناہ کی سزا بڑھا دی جاتی ہے۔
(7584)…حضرتِ سیِّدُنایزیدبن قُوذَررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُناداودعَلَیْہِ السَّلَامایک دن روزہ رکھتےاورایک دن ناغہ کرتےاوراگرروزے والادن جمعہ کوہوتاتوکثرت سےصدقہ بھی کرتےاورفرماتے:اس دن کاروزہ رکھناقیامت کےطویل دن کی طرح50ہزارسال کےروزےرکھنےکےبرابرہےاوراسی طرح دیگراعمال کااجربھی اس دن بڑھادیاجاتاہے۔
روزِ جمعہ کی فضیلت:
(7585)…حضرتِ سیِّدُنااِمام مُجاہِدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِدبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار، حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن عباس اورحضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ ایک جگہ اکھٹے ہوئے تو لوگوں نے حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارکی خدمت میں عرض کی:ہمیں جمعہ کےدن کےبارےمیں بتایئےکہ (تورات میں)آپ نےاس کے بارے میں کیالکھاپایا؟فرمایا:ساتوں آسمان ا ورساتوں زمین اس سے ڈرتے ہیں۔
مَعْرِفَتِ الٰہی سے محروم عقلیں:
(7586)…حضرتِ سیِّدُناحَسَنرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُناجبرائیل عَلَیْہِ السَّلَامنےحضرتِ سیِّدُناآدمصَفِیُّاللہعَلَیْہِ السَّلَامکی بارگاہ میں حاضرہو کرعرض کی:اللہ عَزَّ وَجَلَّآپ سےارشادفرماتاہے:اپنی اولاد کو خواہشات پر عمل کرنے سے منع کرو کیونکہ جن کےدل دنیاوی خواہشات میں مبتلاہوتےہیں ان کی عقلیں میری معرفت سےمحروم ہوتی ہیں۔ حضرتِ سیِّدُنا آدمعَلَیْہِ السَّلَامنےفرمایا:اےروحُ الْقُدس!یہ بتاؤمیں کیاکہوں؟عرض کی:آپ کہئے:”اَللّٰهُمَّ اكْفِنِیْ مُؤْنَةَ الدُّنْيَا وَاَهْوَالَ يَـوْمِ الْقِيَامَةِ وَاَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ الَّتِي قَدَّرْتَ عَلَيَّ الْخُرُوْجَ مِنْهَایعنی اےاللہ عَزَّ وَجَلَّ!دنیا کے بوجھ اور آخرت کی ہولناکیوں سے میرے لئے کافی ہوجا اور مجھے اس جنت میں داخلہ نصیب فرما جس سے تو نے مجھےزمین پربھیجنےکافیصلہ فرمایاتھا۔“حضرتِ سیِّدُناآدمعَلَیْہِ السَّلَامنےیہ دعاکی توحضرتِ سیِّدُناجبرائیلعَلَیْہِ السَّلَام نےکہا:قبول ہو گئی۔پھر عرض کی:اےآدمعَلَیْہِ السَّلَام!کہئے۔فرمایا:اےروحُ القدس!کیاکہوں؟ عرض کی: کہئے:”اللّٰهُمَّ اَلْبِسْنِي الْعَافِيَةَ