Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
511 - 531
الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارسےملنےکی غرض سےآیاہوں۔حضرتِ سیِّدُناعامِربن عبدُاللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےکہا:وہ آپ کےساتھ ہی بیٹھے ہیں۔حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارنےپوچھا:کیاآپ یہاں صرف نماز پڑھنےآئے ہیں؟حضرتِ سیِّدُناجارِیہ بن قُدامہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےفرمایا:ہاں۔یہ سن کر حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارنےفرمایا:جوبندہ رات کواُٹھ کروضوکرےاوردورکعت نماز پڑھے تو وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوجائے گا جیسے آج ہی  اس کی ماں نے اسے جنا ہواور جو بیْتُ المقدس صرف نماز پڑھنے کے لئے آئے اوراس کی نیت تجارت اورخرید وفروخت کی نہ ہو تو وہ واپس اس حالت میں لوٹتاہے جیسےآج ہی اس کی ماں نے اسےجنا ہےاورعمرہ بیْتُ المقدس کی دو مرتبہ تعظیم بجالانےسےافضل ہے اورحج دوعمروں سےافضل ہے۔
(7581)…حضرتِ سیِّدُنابَکررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:میں نےتو رات میں یہ لکھادیکھاکہ ”اگرمیرامومن بندہ غمگین  نہ ہوتا تو میں کافر کے سر پر لوہے کی دو پٹیاں باندھ دیتا اوروہ کبھی بیمار نہ ہوتا۔“
رضائےالٰہی کےلئےبھوکاپیاسارہنےکی فضیلت:
(7582)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن ضَمْرَہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:میں نےایسے لوگوں کی تعریف پڑھی ہے جو اس اُمَّت میں رَہْبانِیَّت  کے مرتبے  پر فائز ہوں گے۔ان کے دل نورانی  ہوں گے،ان کی زبانوں سے حکمت کانور جاری ہو گااورفرشتے ان کامُجاہَدہ اوراللہ عَزَّ  وَجَلَّسےان کی محبت دیکھ کرتعجب کریں گے۔کسی نےپوچھا:اےابواسحاق!وہ کون لوگ ہیں؟ فرمایا:یہ وہ لوگ ہیں جو رضائےالٰہی کے لئے اپنے نفس کو بھوکا  پیاسا رکھتے ہیں۔قیامت کے دن انہیں ندا دی جائے گی کہ  بھوک پیاس برداشت کرنے والےکھڑے ہوجائیں تو یہ صفوں میں سےاٹھیں گےپھر ان کے لئے دسترخوان لایا جائے گا جس پر ایسی نعمتیں ہوں گی جنہیں نہ توکسی آنکھ نےدیکھا اورنہ ہی  کسی کان نے سنا ہوگا،یہ اس پر بیٹھ جائیں گے جبکہ لوگ حساب وکتاب میں مشغول ہوں گے۔ 
روزِجمعہ نیکی کا اَجر بڑھ جاتاہے:
(7583)…حضرتِ سیِّدُناہِلال بن یَسافرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار