پرلکھا ہوگاکہ یہ رضائےالٰہی کی خاطرآپس میں محبت کرنےوالےہیں۔ان میں سےجب کوئی جنتیوں کو دیکھےگا تو اس کا حُسن جنتیوں کےلئے ایسےروشنی فراہم کرےگا جیسے سورج دنیا والوں کےلئےکرتاہے ۔ اسے دیکھ کراہْلِ جنت کہیں گے:یہ شخص اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی خاطر آپس میں محبت کرنے والوں میں سے ہے۔جنتی اس کے چہرے کو چودھویں کے چاند کی طرح چمکتادیکھیں گے۔
جنّت الفردوس کے اہل:
(7577)…حضرتِ سیِّدُناابوعَوَّامرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:نیکی کا حکم دینے اوربرائی سےمنع کرنے والے جنَّتُ الفردوس میں ہوں گے۔
سب سےنچلےدرجےکےجنتی کاکھانا:
(7578)…حضرتِ سیِّدُناامام اَعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:ایک شخص نےمجھےبتایاکہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفر ماتےہیں:سب سےنچلےدرجےکےجنتی کاکھانا70ہزار پیالوں میں لایا جائے گااورہر پیالے کاکھانا دوسرے سے مختلف ہوگا۔وہ آخری پیالے میں بھی وہی لذت پائےگا جیسی پہلے والےمیں تھی اور اس میں کوئی خرابی نہ ہو گی۔
شہداء کی ارواح کا مسکن:
(7579)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتےہیں:میں نےحضرت کعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارسے جنَّتُ المأ وٰی کےبارےمیں پوچھاتوآپ نےبتایاکہ جنَّتُ المأوٰی وہ ہےجس میں سبز پرندےہیں جن (کےپوٹوں)میں شُہَداکی ارواح رہتی ہیں۔
رات میں دورکعت اداکرنے کی فضیلت:
(7580)…حضرتِ سیِّدُنامُوَرِّق عِجْلیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا جارِیہ بن قُدَامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیْتُ المقدس آئےتوحضرتِ سیِّدُناعامِربنعبدُاللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےپاس تشریف لائے انہوں نے آپ کاخیرمقدم کیااورپوچھا:یہاں کیسےآنا ہوا؟آپ نےفرمایا:میں اس مسجد میں نماز پڑھنے اور حضرت کعب