ہیں،ہرمحل میں70ہزار گھر ہیں ،ہر گھر میں70ہزار کمرےہیں جن میں انبیا،صِدِّیْقِیْن،شُہَدا،عادل حکمران اوراپنے نفس کامُحاسَبَہ کرنے والےرہیں گے۔
70ہزار سونے کے پیالے:
(7574)…حضرتِ سیِّدُنااَبانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار فرماتےہیں:جنتیوں کو70ہزارسونےکےپیالےپیش کئےجائیں گےجن میں طرح طرح کےکھانےہوں گےاورہر کھا نادوسرےسےمختلف ہوگا۔
ایک ہزارغلام:
حضرتِ سیِّدُناقتادہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:جنتیوں کےلئےایک ہزارغلام ہوں گےہرغلام دوسرے سے مختلف خدمت کرے گا۔
رضائے الٰہی کی خاطرمحبت کا انعام:
(7575)…حضرتِ سیِّدُناجَوَّاب بنعُبَـیْدُاللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:جنت میں سرخ یاقوت کاایک سُتُون ہےجس کےاوپر70ہزار کمرے ہیں وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی خاطرمحبت کرنے والوں کی منزلیں ہیں جن کی پیشانیوں پرلکھاہوگاکہ یہ رضائےالٰہی کی خاطر آپس میں محبت کرنے والے ہیں۔ان میں سے کوئی جب اہْلِ جنت کو اوپر سے دیکھےگا تووہ اہْلِ جنت پر اس طرح روشنی کرےگا جیسے دنیا میں سورج زمین والوں پر روشنی کرتا ہے۔اسے دیکھ کر اہْلِ جنت کہیں گے:یہ شخص اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی خاطر آپس میں محبت کرنے والوں میں سے ہے۔
چودھویں کے چاند کی طرح چمکتاچہرہ:
(7576)…حضرتِ سیِّدُنایزید بن قُوذَررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:اللہ عَزَّ وَجَلَّکی رضاکےلئےآپس میں محبت کرنے والے سرخ یاقوت کے سُتُون پر ہوں گےاور اس سُتُون کےاوپر70ہزار گھرہوں گےجہاں سےوہ جنتیوں کو دیکھیں گے،ان کی پیشانیوں