Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
508 - 531
دیکھو کہ تلواریں مِیان سے باہر آگئیں اور خون بہا دیئے گئے ہیں تو جان لیناکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا حکم ضائع کر دیا گیاہےاوراللہ عَزَّ  وَجَلَّنےانہیں ایک دوسرےکےذریعےسزادی ہےاورجب دیکھوکہ وباپھیل گئی ہےتو سمجھ لینا کہ زنا عام ہو چکا ہے اور جب دیکھو کہ بارش روک لی گئی ہے تو جان لینا کہ زکوٰۃ کی ادائیگی رُک چکی ہے اور لوگوں نے اپنا مال راہِ خدا میں دینا چھوڑدیا ہےتو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے بھی اپنا فضل روک لیا ہے۔
جنتی بچھونے:
(7570)… حضرتِ سیِّدُنامُطَرِّف بن عبدُاللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّاراس فرمانِ باری تعالیٰ: 
وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوۡعَۃٍ ﴿ؕ۳۴﴾  (پ۲۷،الواقعة:۳۴)	ترجمۂ کنز الایمان:اور بلند بچھونوں میں۔
  	کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:ان جنتی بچھونوں کی بلندی40سال کی مُسافَت ہے۔
جنت کوحکم ربانی:
(7571)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن حارِثعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَارِثبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جب بھی جنت کی طرف نظرفرماتاہےتواس سےارشادفرماتا ہے کہ اہْلِ جنت کےلئےخوشبودارہوجاتواس کی خوشبو  پہلےسےدُگنی ہوجاتی ہے(یہ سلسلہ یونہی رہےگا )حتّٰی کہ اہْلِ جنت اس میں داخل ہوجائیں۔   
(7572)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن حارثعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَارِثبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:اللہ عَزَّ  وَجَلَّہرروزجنَّتِ عدن کی طرف نظرکرکےارشادفرماتاہے:اپنےاہل کےلئے خوشبودار ہوجاتو اس کی خوشبو بڑھ جاتی ہے (یہ سلسلہ یونہی رہے گا )حتّٰی کہ اس کے اہل اس میں داخل ہوجائیں۔   
70ہزار محل والا گھر:
(7573)…حضرتِ سیِّدُناعُبَیْدبن ابوجَعدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:اللہ عَزَّ  وَجَلَّنےایساگھربنایاہےجس میں موتی جڑےہوئےہیں،اس میں70ہزارمحل