(7564)…حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن رَباحرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:تورات کااختتام اس آیت پر ہوتا ہے:
الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیۡ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّ لَمۡ یَکُنۡ لَّہٗ شَرِیۡکٌ فِی الْمُلْکِ (پ۱۵،بنی اسرآئیل:۱۱۱)
ترجمۂ کنز الایمان:سب خوبیاںاللہکو جس نے اپنے لئے بچہ اختیار نہ فرمایااور بادشاہی میں کوئی اس کا شریک نہیں۔
اگرہواروک لی جائےتو۔۔۔!
(7565)…حضرتِ سیِّدُنامُطَرِّف بن عبدُاللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:اگراللہ عَزَّ وَجَلَّہواکوتین دن تک روک دےتوزمین و آسمان میں موجودہرچیز بد بودارہو جائے۔
عاجزی کرنےکا انعام:
(67-7566)…حضرتِ سیِّدُناابوعَوَّامرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:دوشخص مسجدکےدروازےپرآئےجن میں سےایک مسجدمیں داخل ہوگیاجبکہ دوسراباہر کھڑے ہو کر کہنے لگا:مجھ جیسا گناہ گارشخصاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے گھر میں داخل ہونے کے لائق نہیں۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے بنی اسرائیل کےایک نبی پروحی فرمائی کہ ”میں نے فلاں شخص کو عاجزی کرنے کی وجہ سےصِدِّیق بنادیا ہے۔“
گناہ اورنیکی:
(7568)…حضرتِ سیِّدُناابوقَبِیْلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناکعب الاحبار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتےہیں:اللہ عَزَّ وَجَلَّ نےحضرتِ سیِّدُناموسٰی کَلِیْمُاللہعَلَیْہِ السَّلَامکی طرف وحی فرمائی کہ کوئی گناہ بھلایا نہیں جاتا،حقیقی بادشاہ کوموت نہیں اورکوئی نیکی پُرانی نہیں ہوتی۔
خون ریزی،وبا اورقحط کی وجہ:
(7569)…حضرتِ سیِّدُناعِکرِمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارکی حضرتِ سیِّدُناعبدُاللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سےملاقات ہوئی توعرض کی:اےاِبْنِ عباس!جب